پیر, جولائی 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: ادھوٹھاکرے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2022
in خاص خبریں
0
مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: ادھوٹھاکرے
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی: (یواین آئی )عظیم شخصیات کی توہین اور سرحدی تنازعہ کے خلاف مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے ممبئی میں زبردست احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اس ریلی میں کانگریس، این سی پی وشیوسینا کے علاوہ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور ریاست کی شندے فڈنویس حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جے جے اسپتال کے رچرڈس اینڈکروڈاس سے ممبئی سی ایس ٹی تک نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور ریاستی حکومت کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ جب سے ریاست میں شندے فڈنویس حکومت آئی ہے سرحدی تنازعہ کا مسئلہ اٹھا کر سرحدی گاؤں کا پڑوسی ریاست میں جانے کا کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عظیم شخصیات کی توہین، سرحدی تنازعات، مہنگائی اور بے روزگاری کا معاملہ بھی بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کا یہ عظیم الشان احتجاجی مورچہ ان تمام مسائل پر شنڈے فڈنویس حکومت کو الٹی میٹم دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ جب سے آنجہانی یشونت راؤ چوان نے مہاراشٹر کا قیام کیا اس وقت سے مہاراشٹر کو متحد رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اب ریاست میں شندے فڈنویس کی حکومت آنے کے بعد مہاراشٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش رچی جارہی ہے، لیکن ہم بی جے پی کی اس سازش کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نانا پٹولے نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی عظیم شخصیات کی توہین کا کام راج بھون سے بھگت سنگھ کوشیاری سے شروع ہوا اور بعد میں بی جے پی لیڈروں نے اس کو آگے بڑھایا۔ لوگوں میں اس کے خلاف کافی غصہ ہے کہ بی جے پی لیڈر مسلسل عظیم شخصیات کی توہین کر رہے ہیں، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر، مہاتما جیوتی با پھلے کے تعلیمی اداروں کے بھیک مانگنے کی بات کہہ کر عظیم شخصیات کی توہین کے سلسلے کو عروج پر پہنچا دیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ متحدہ مہاراشٹر کے مسئلہ پر ممبئی میں اس طرح کی ریلیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، لیکن آج کی ریلی کافی بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ایک الگ ریاست بن گیا ہے لیکن کچھ گاؤں ابھی تک مہاراشٹر میں شامل نہیں کئے گئے ہیں اور اس کے لیے ابھی بھی جدوجہد جاری ہے۔ پوار نے کہا کہ ہم سب آج کی ریلی میں مہاراشٹر کے وقار کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔اقتدار میں بیٹھے لوگ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کر رہے ہیں جسے ہم لوگ کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت کے ایک وزیرنے مہاتما پھلے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل کی توہین کی ہے۔ پوار نے کہا کہ جب تعلیم کا کوئی نظام نہیں تھا تو ان عظیم لوگوں نے عام گھروں کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے لیکن حکومت کے وزیر کا کہنا ہے کہ ان عظیم لوگوں نے بھیک مانگی۔ این سی پی صدر نے کہا کہ جب سے ریاست میں نئی حکومت آئی ہے، عظیم شخصیات کی توہین کرنے کی ہوڑ شروع ہو گئی ہے، لیکن مہاراشٹر کی عوام ایسے لوگوں کو سبق سکھائے بغیر نہیں رہے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ملک نے کئی سالوں بعد اتنی بڑی ریلی دیکھی ہے۔ اس ریلی میں میں اکیلا نہیں چلا بلکہ مہاراشٹر کے ساتھ غداری کرنے والوں کے خلاف ہزاروں لوگ میرے ساتھ چلے۔ آج مہاراشٹر کے غداروں کے علاوہ تمام پارٹیاں متحد ہیں۔ گورنر صدر مملکت کے نمائندے ہوتے لیکن آج اس عہدے کے وقار پر سوال اٹھ رہا ہے۔ میں بھگت سنگھ کوشیاری کو گورنر نہیں مانتا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ آگرہ سے بھاگ کرچھترپتی شیواجی مہاراج نے سوراج قائم کی، لیکن شندے حکومت کے ایک کابینی وزیر اس کا موازنہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے ساتھ غداری کرنے والوں سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لفنگوں کو چھترپتی کا نام تک لینے کا حق نہیں ہے۔ یہ ان لوگوں کی نظریاتی پسماندگی ہے جو مہا پورشوں کے نام پر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ آج کی ریلی ایک آغاز ہے اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم مہاراشٹر کے غداروں کو دفن نہیں کر دیتے۔
اپوزیشن کے لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ریلی نکالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر مسلسل عظیم شخصیات کی توہین کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون ہے، اس کا انکشاف ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط بولتا ہے تو وہ معافی مانگتا ہے، لیکن بی جے پی جان بوجھ کر اس طرح کے بیانات دے رہی ہے۔ اس دوران اجیت پوار نے گورنر کوشیاری کو بھی نشانہ بنایا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
اس ریلی سے شیوسینا کے ایم پی سنجے راؤت، سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی، ایم ایل اے کپل پاٹل اور سی پی آئی ایم کے لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔اس ریلی میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، سابق ریاستی صدر مانک راؤ ٹھاکرے، کانگریس کے ریاستی کارگزارصدر نسیم خان، سابق وزیر ورشا گائیکواڑ، سابق وزیر اسلم شیخ، این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، چھگن بھجبل، سماج وادی پارٹی کے ابو اعظمی، شیکاپ کے جینت پاٹل، ریاستی کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈھے، سچن ساونت، ڈاکٹر سید ذیشان احمد،مہاوکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں کے لیڈران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Tags: احتجاجی ریلیادھوٹھاکرےعظیم شخصیاتغدارمہاراشٹر
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر: جماعت اسلامی کی مزید 11جائیدادیں ضبط

Next Post

آٹھ برسوں میں شمال مشرق میں امن کو فروغ دیا گیا ہے: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اب مودی نے ‘ایک ملک ،ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

آٹھ برسوں میں شمال مشرق میں امن کو فروغ دیا گیا ہے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In