نئی دہلی (یو این آئی)مسلمانوں کی بدحالی کی وجہ معاشی اور سیاسی میدان میں رہنمائی کے فقدان کو قرار دیتے ہوئے مولانا سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ ’کل ہند شریعہ کونسل‘ کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی دینی، علمی ،معاشی ،سیاسی، اقتصادی میدانوں میں شرعی رہنمائی کرنا ہے یہ بات انہوں نے کل ہند شریعہ کونسل کے امیر منتخب ہونے کے بعد کہی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی دینی علمی معاشی سیاسی اقتصادی میدانوں میں شرعی رہنمائی کرنا ہے اس کیلئے ہر ضلع میں شرعی رہنما ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس کونسلٖ کا مقصد ملک کے تمام انسانوں تک قرآن وسیرت کا پیغام پہونچانا بھی ہے۔
واضح رہے کہ کل ہند شریعہ کونسل کا قیام مختلف ریاستوں کے علما کی نگرانی میں عمل میں آیا جس میں بالاتفاق کل ہند شریعہ کونسل کے امیر کے طور پر مولانا سلمان حسینی ندوی اور نائب صدر مولانا علی پاشاہ قادری اور قومی جنرل سکریٹری مولانا مفتی فاروق قاسمی منتخب ہوئے اور اراکین میں مولانا محامد ہلال قاسمی ،ڈاکٹر راشد شریف ،امتیاز حمید خان ،مسٹرعمیر ،مفتی محمد اسماعیل قاسمی،مفتی ابصار ،مفتی محمد ممتاز قاسمی،مفتی ناصر حسین ،شامل ہیں اور ان شاءاللہ بہت جلد مرکزی منتظمہ وعاملہ ریاستی وضلعی باڈی کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
اسی کے ساتھ کل ہند شریعہ کونسل کے مقاصد میں بین المسالک رواداری،ویمن ایمپاورمنٹ،آن لائن تعلیمی پروگرام،نوجوانوں کی کردار سازی،فروغ امن کیلئے جدوجہد،خدمت خلق،تصنیف و تالیف،جدید لائبریریز کا قیام،عالمگیر تعلیمی، دعوتی انفراسٹرکچر،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،علوم القرآن کا فروغ، اِحیاءِ اِسلام، اِتحادِ اُمت، فلاحِ اِنسانیت، قیامِ اَمن اور فکری و روحانی تربیت کے لیے گراں قدر خدمات اَنجام دہی شامل ہیں۔ کو نسل اپنےاغراض ومقاصد میں اسلام، شعائر اسلام اور مسلمانوں کے ماثر ومعابد کی حفاظت،مسلمانوں کےمذہبی، تعلیمی،تمدنی، اور شہری حقوق کی تحقیق و تحصیل،مسلمانوں کےمذہبی، تعلیمی،معاشرتی اصلاح،ایسے اداروں کا قیام جو مسلمانوں کی تعلیمی، تہذیبی، سماجی،اقتصادی اور معاشرتی زندگی کی ترقی واستحکام کا ذریعہ ہوں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انڈین یونین کے مختلف فرقوں کے درمیان میل جول پیدا کرنے کے ساتھ اسے مضبوط کرنے کی جدوجہد کرنا،علوم عربیہ اور اسلامیہ کا احیا اور زمانہ کے مقتضیات کے مطابق نظام تعلیم کا اجرا، تعلیم اسلامی کی تشر واشاعت اور اسلامی اوقاف کی تنظیم وحفاظت،مرکزدعوت اسلامی،شعبہ نشرواشاعت،دارالمطالعہ،فقہی رہنمائی کے لیے "مباحث فقہیہ”دینی تعلیمی بورڈ،شعبہ ریلف ہیں ۔ اس کے علاوہ بہت سارے میدانوں میں شریعہ کو نسل امت و انسانیت کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرے گی اور ہر موقعہ پر اسلام وشریعت کے نفاذ ودفاع کیلئے جد وجہد کرے گی