لکھنؤ :معروف افسانہ نگار اور ادیب رام لعل کے یوم پیدائش کے سو سال مکمل ہونے پر ان کے متعلق خصوصی پروگرام منعقد کیے جانے کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ سابق وائس چانسلر آئی اے ایس ڈاکٹر انیس انصاری کی گومتی نگر واقع رہائش گاہ پر ہوئی اس نشست میں سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اتر پردیش ڈاکٹر عمار رضوی کی صدارت میں یہ طے پایا گیا کہ آئندہ 18 اور 19 مارچ کو لکھنؤ میں ہونے والی چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا ایک اجلاس اس رام لعل کے نام سے منسوب ہوگا جس میں ان کے متعلق گفتگو پیش کی جائے گی۔ اس اہم اجلاس میں پروفیسر رمیش دکشت، جناب پردیپ کپور، پروفیسر وندنا مشرا، ڈاکٹر احتشام احمد خان اور ڈاکٹر مسیح الدین خان سمیت اہم شخصیات شامل ہوئیں اور بالاتفاق ڈاکٹر مسیح الدیں خان کو اس اہم اجلاس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔یہ جانکاری ڈاکٹر مسیح الدیں خان
کے ذریعہ جاری ریلیزمیں دی گئی ہے۔