رانچی (یو این آئی) جھاڑکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی قیادت میں کانکے روڈ رانچی میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں آج جھاڑکھنڈ مکتی مورچہ،کانگریس اور آر جے ڈی کے وزراء اور لیجسلیٹیو کی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مسٹرسورین کی قیادت والی یہ اجلاس ریاست کی بھلائی کو لے کر کئی معنوں میں اہم تھیں۔ اجلاس میں وزراء اورایم ایل اے نے وزیر اعلی کے ساتھ علاقہ میں کم بارش کی وجہ سے خشکی کی حالت پر گہری بحث اور رائے مشورہ کیا۔سبھی ایم ایل اے نے وزیر اعلی سے کہا کہ ان کے علاقے میں ترقی کے کاموں کو کے سلسلے میں جو مشکلات آرہی ہیں، ان کا جلد حل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ کئی اور اہم مسائلپر بھی صلاح مشورہ کیا۔وزیر اعلی مسٹر سورین نے بھی سبھی نکات پر سنجیدگی سے غور و فکر کرتے ہوئے حکمراں جماعت کے وزراء اور ایم ایل اے کے ذریعے اٹھائے گئے عوامی مسئلوں پر ریاستی حکومت کے ذریعے تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی امنگوں کی حکومت ہے ۔ بنا کسی تفریق کے ریاست کے سبھی جماعت کے لوگوں کے لیے مل کر کام کرتی ہے ۔ ریاست میں ترقی کی رفتارکو تیز کرنے کے مقصد سے سرکار کی ہر اسکیم کو گاؤں۔ گاؤں، گھر۔ گھر ترقی کے انتظار میں ہر شخص تک پہنچانا ہے ۔اجلاس میں خاص طور پر وزیر عالم گیر، رامیشور اوراؤ، ستیانند بھوکتا، چنپائی سورین، پردیپ یادو۔ سونارام سنکو، رام چند سنگھ سمیت جھاڑکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر راجیش ٹھاکر موجود تھے ۔