حیدرآباد، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہندوستان کو بدعنوانی کی دلدل میں دھکیلنے کا الزام لگایا ہے۔منگل کی شام تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے اللہ درگ منڈل کے چلور گاؤں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دور حکومت میں ترقی اور کانگریس کے دور میں بدعنوانی کا ذکر کیا اور ووٹ بینک کی سیاست، جھوٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر کانگریس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر بدعنوانی، جھوٹ، مافیا، خاندانی حکمرانی اور ووٹ بینک کی سیاست کے اصولوں کی علامت ہے۔
تلنگانہ میں ڈبل آر آر ٹیکس پر حالیہ بحثوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کانگریس کے ذریعہ اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تنقید کی اور کہا کہ آر آر آر جیسی فلم حالیہ کامیابیوں کے باوجود اس طرح کے اقدامات سے ملک کی توہین ہوتی ہے۔
انہوں نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس ) اور کانگریس دونوں پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور ووٹروں سے 13 مئی کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی تاکہ بدانتظامی کو روکا جا سکے۔