موگادیشو،10اکتوبر(یو این آئی)صومالیہ نیشنل آرمی(ایس این اے)کے فورسسزنے وسطی صومالیہ کے بلابرت ضلع میں ایک مہم کے دوران الشباب کے 200سے زائددہشت گرد ہلاک کردئے ہیں۔
ایس این این نے پیرکو یہ اطلاع دی۔
سرکاری میڈیاکے مطابق دہشت گردبیلیڈوناور بلاورڈے ضلع کے درمیان سڑک توڑنے اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دریں اثناء فورس کی خفیہ اطلاع ملی اور اتوار کودہشت گردکے حملے کو ناکام کرتے ہوئے اتنی بڑی تعدادمیں دہشت گردوں کو مار گرایا۔
صومالیائی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ الشباب کے دہشت گردوں کاا رادہ بلا برڈے اور بیلیڈ ون قصبوں کے درمیان سڑک میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ لیکن انھوں نے غلط اندازہ لگایا اور فورس کے ساتھ مڈبھیڑ ہوگئی۔
حکومت کے حامی ملیشیاکے ذریعے صومالیائی فور س نے گزشتہ تین ہفتوں میں درمیانی صومالیہ میں مہم میں سے 40سے زیادہ گاؤں کو آزاد کرایاہے اور 500سے زیاد ہ الشباب کے دہشت گردوں کو مار گرایاہے۔
دہشت گرد گروپ الشباب حال میں صومالی حکومت اور افریقی یونین کے فوج سے ہار گئی تھی لیکن ابھی بھی جنوبی اور وسطی صومالیہ کے کچھ حصوں کو کنٹرول کرتاہے۔