ممبئی : ممبئی تبدیلی مذہب کے لئے کسی مسلم تنظیم یا مسلمان مجبور نہیں کرتے ہیں لیکن ملک کا ماحول خراب کے لئے آرایس ایس اور ہندو انتہا پسند تنظیم نوجوانوں کو تربیت دے کر انہیں مسلم لڑکیوں کو جال میں پھنسانے کے لئے ڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جاتا ہے منصوبہ بند طریقے سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کی جارہی ہے مسلمانوں نے کبھی بھی کسی دوسرے مذہب کو اپنے مذہب میں شامل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتے ہیں مسلمانوں کی مسجد کے سامنے جاکر ہندو انتہا پسند تنظیمیں متنازع نعرہ بازی کرتی ہیں ملک کا ماحول خراب کیا جارہا ہے اس قسم کا سنگین الزامات آج یہاں ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بجرنگ دل آ ر ایس ایس اور ہندو انتہا پسند تنظیم پر عائد کئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے مودی سرکار و بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تبھی سے ہی ملک میں نفرت کو پروان چڑھایا جارہاہے کبھی تبدیلی مذہب تو کبھی دیگر مسئلہ پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اندھرا میں غریب مسلمان جن کے پاس راشن کارڈ نہیں تھا انہیں باقاعد ہ طور پر حون کنڈ میں بٹھا کر کہا گیا کہ یہ سب ہندو ہو گئے ہیں اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں غریبوں اور پریشان حال کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہےیہ سراسر غیر قانونی ہے یہ ملک دستور سے چلے گا یہاں نفرت کی سیاست کو ہوا دے کر ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے حالات خراب کئے جاتے ہیں اس کا فائدہ بی جے پی کو مل بھی رہاہے اسی موضوع پر بی جے پی الیکشن میں فتحیاب ہوتی ہے اور ہندووں اور مسلمانوں کےووٹوں کو منتشر کرتی ہے لیکن ملک کے سیکولر عوام نےاب بی جےپی کو اقتدار سے اکھا ڑ پھینکنے ک فیصلہ کر لیا ہے اور جلدہی مودی سرکار اقتدار سے بے دخل ہو گی ۔