بے لگام ہوچکی فرقہ پرستی اور اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کا تذکری کئے بغیر- سب کا ساتھ، سب کا وکاس- کا نعرہ پھربلند
نئی دہلی: ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔مودی نے کہا کہ ہماری قومی زندگی میں کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کےلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ دنیا کا جی ڈی پی مرکوز نظریہ اب انسانوں پر مرکوز نظریہ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا اس میں عمل انگیز کردار ادا کر رہا ہے۔ – سب کا ساتھ، سب کا وکاس- دنیا کی فلاح کے لیے رہنما اصول بھی ہو سکتا ہے۔ ایک خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں وزیر اعظم نے منی پور کے طبقاتی کشمکش،ملک میں بڑھتی بلکہ بے لگام ہوچکی فرقہ پرستی اور اقلیتوں پر لگاتار مختلف انداز میں ہونے والے حملوں جیسے واقعات کا تذکری کئے بغیر- سب کا ساتھ، سب کا وکاس- کا نعرہ ایک بار پھر لگایا اورکہا کہ قومی زندگی میں کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کےلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستان دنیا کی ٹاپ تین معیشتوں میں شامل ہوگا۔ آج ہندوستانیوں کے پاس ترقی کی بنیاد رکھنے کا بہترین موقع ہے جسے اگلے ایک ہزار سال تک یاد رکھا جائے گا۔ ایک طویل عرصے تک ہندوستان کو ایک ارب بھوکے پیٹ والے ملک کے طور پر دیکھا جاتا تھا، اب یہ ایک ارب بلند ذہنوں اور دو ارب ہنر مند ہاتھوں والا ملک ہے۔
کشمیر اور اروناچل پردیش میں جی -20 اجلاس منعقد کرنے پر پاکستان اور چین کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ہر حصے میں اجلاس منعقد کرنا ‘فطری’ ہے۔ مودی نے کہا، "دنیا نے جی -20 میں ہمارے الفاظ اور نقطہ نظر کو نہ صرف خیالات کے طور پر دیکھا ہے، بلکہ مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھا ہے۔