ہلور:ماڈرن ہائر سیکنڈری اسکول ہلور میں لٹل چیمپس ٹیلنٹ ہنٹ کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے کل 200 بچوں نے شرکت کی۔ ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے ٹرسٹ توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام مختلف زمروں کے امتحان کا انعقادکیا گیا۔ جس میں تمام درجات کے مختلف گروپس مختلف وقت کی حدود کے تحت ادارے کی جانب سے منعقدہ امتحان کامیابی سے مکمل ہوا۔ اتوار کی صبح 10 بجے شروع ہوا اور اپنے مقررہ وقت پر ختم ہوا۔
اس امتحان میں ہلور کے علاوہ دور دراز کے امیدواروں نے شرکت کی۔ جس میں لکھنؤ، اترولہ وغیرہ کے امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔قومی سطح کے امتحان کا مقصد اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے اندر موجود ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف شعبوں میں ملک کے اعلیٰ ترین اداروں میں امتحان پاس کرنے والے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات بھی ادا کرے گا۔
معلوم ہو کہ مولانا کلب صادق مرحوم نے اس ادارے کا سنگ بنیاد تعلیم کی بہتری اور ملک کی ترقی کے مقصد سے رکھا تھا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کئی تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہاں سے نکلنے والے طلبہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ امتحان سینٹرکے منتظم حسن جمال رضوی اور ماسٹر جلال احمد رضوی، علی جاوید رشید کی موجودگی میں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹراور ڈرنیٹرڈاکٹر سید وضاحت حسین رضوی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ، اترپردیش کی قیادت میں منعقد ہوا۔