امبیکاپور:چھتیس گڑھ کے امبیکا پور سرگوجہ میں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی نے زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لئے کئے جا رہے اقدامات کے تحت کل گزشتہ شب ایک روزہ کل ہند مشاعرہ شام اُردو محفل کا انعقاد کیا۔جس میں رنگ صوفی، آل انڈیا مشاعرہ، اور اردو سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کےعلاوہ نعت خوانی حضرات کا آڈیشن اور اعزاز بھی ہوا اور صوفیانہ کلام کے قوال ذاکر خان اور ان کے ہمنواں نے نہایت سریلی انداز میں کلام پیش کیا۔
شامِ اُردو کی رنگینی محفل کی صدارت اُردو اکادمی کے صدر ادریس گاندھی کی۔جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر پریتم رام وِدھایک لنڈرا وصدر سی جی ایم ایس سی حکومت چھتیس گڑھ۔صفی احمد چیئرمین لیبر ویلفیئر بورڈ، گروپریت سنگھ بابرا چیئرمین چھتیس گڑھ اسٹیٹ فوڈ کمیشن، بال کرشن پاٹھک چیئرمین فارسٹ میڈیسن اینڈ پلانٹ ڈیولپمنٹ بورڈ، اجے اگروال وائس چیئرمین بیس نکاتی پروگرام عمل درآمد کمیٹی، ڈاکٹر نذیر احمد قریشی وائس چیئرمین اردو اکادمی، عرفان صدیقی، اسماعیل خان ممبر چھتیس گڑھ اردو اکادمی، اروند گپتاممبرسیڈ سرٹیفیکیشن، اٹل یادوممبر کاؤ سروس کمیشن، لکشمی گپتا ممبر تیل گھانی بورڈ، سنجے گپتا ممبر کسانوں کی فلاح و بہبود بورڈ، نیتا وشوکرما ممبر اسٹیٹ مہیلاکمیشن، امرت ٹیپو، اور اُردو اکادمی کے سکریٹری ایم ۔آر۔ خان وغیرہ موجود تھے۔اس پروگرام کے انچارج اردو اکادمی کے ممبر بدرالدین ایراکی نے دل وجان سے محنت کرکے اسے کامیاب بنایا۔