رائے پور:چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے زیر اہتمام روزہ افطار اور غریب شاعروں،ادیبوں، مرحوم شعراء کی بیوائوں کا سمّان و کتاب کے مجموعے کا رسم اجراءکا پروگرام سمودایک بھون رجبندھا میدان میں کل شام منعقد کیا گیا۔اِس پروگرام کے دوران کثیر تعداد میں روزہ داروںنے روزہ افطار کرکے بھائی چارہ کی مثال قائم کیا۔ اِس موقعے پر کئی منتری، وِدھایک، سینئر قائدین موجود تھے۔یہ رمضان کا مہینہ سال میں مومنوں کے درمیان ایک مرتبہ آتا ہے جس میں بندے اپنے روزوں اور عبادتوں کے ذریعے رب کو راضی کرلینے کی کوشش کرتے ہیں اور جس سے رب راضی ہو گیا اُس کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے۔ نیز یہ پروگرام اُردو ادب کو فروغ و ترقی کے لئےکئے جا رہے ہیں۔جس کے ذریعے قوم کو اُردو کے میدان میں اپنا مقام بنانے کا موقع دیا جائے گا۔
اِس پروگرام میں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے چیئرمین ادریس گاندھی نے بتایا کہ روزہ افطار جیسے پروگرام میل جول و بھائی چارے کی جذبات کو مضبوط کرتی ہے اور اُنہوں نے کہا کہ روزہ صبر کرنا بھی سیکھاتا ہے۔
اِ س موقعے پر مہمانِ خصوصی کے حیثیت سے سینئر وِدھایک و سابق وزیر ستیہ نارائن شرما، وِدھایک کلدیب جنیجا،میڈیا صلاح کارُوچرگرگ، کھادی گائوں کی صنعت صدر راجیندرتیواری، سبھاپتی پرمودھ دوبے،اسلم خان صدر حج کمیٹی ،الطاف احمد صدر مدرسہ بورڈ، سلام رضوی،سنجئے پاٹھک، ارون بھدر، اقبال احمد رضوی، شکیل الدین، حمید ایڈوکیٹ، ڈاکٹر نذیر احمد قریشی نائب صدر اُردو اکادمی،اُردو اکادمی کے ممبر رضوان خان، صادق بیلم، ہاجرون بانو، اسماعیل خان، شبیر خان، اعجاز کھوکھر، نذیر احمد علی صدیقی، گلاب الدین خان،عبد الشاہد قریشی،رونق جمال ، اشرف خان اور ایم۔آر۔خان سکریٹری اُردو اکادمی نے سبھی کاشکریہ ادا کیا۔