اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

لابھ شنکر مہیشوری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 26, 2023
in خاص خبریں
0
لابھ شنکر مہیشوری جاسوسی کے الزام میں گرفتار
0
SHARES
46
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انڈین ملٹری انٹیلیجنس کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر پاکستانی شہریت ترک کرکے ہندوستانی شہری بن جانے والا شخص ہوا گرفتار

نئی دہلی: ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے پاکستانی شہریت ترک کرکے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے والے ایک شخص کو ’پاکستان کے لیے جاسوسی‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گجرات پولیس کا دعویٰ ہے کہ لابھ شنکر مہیشوری نامی یہ شخص ’پاکستان کے خفیہ ایجنٹوں کو ہندوستانی فوج کے بارے اہم معلومات‘ فراہم کرنے میں مبینہ طور پر مدد کر رہا تھا۔بی بی سی نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی سکواڈ کے مطابق یہ کارروائی انڈین ملٹری انٹیلیجنس کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ مہیشوری کو گجرات کے تارا پور گاؤں سے گزشتہ ہفتے کے اواخر میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی سکواڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ مہیشوری نے پاکستانی ایجنٹوں کو مبینہ طور پر ایک ہندوستانی سم کارڈ فراہم کرنے میں مدد کی تھی اور اِسی سم کارڈ کی مدد سے ایجنٹ ہندوستانی فوج کے عملے کے بارے معلومات حاصل کر رہے تھے۔ حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مہیشوری نے یہ سم کارڈ پاکستانی ایجنٹوں کو اپنے ہندوستان میں مقیم بعض رشتے داروں کو پاکستان کا ویزا دلانے کے عوض فراہم کیا تھا۔مقامی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 53 سالہ مہیشوری پاکستان کے صوبہ سندھ کا رہنے والا ہندو تھا۔ اس کی شادی گجرات کے آنند قصبے کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں تارا پور کے راٹھی خاندان میں ہوئی تھی۔ اس برادری کے لوگ ہندوستان اور پاکستان میں منقسم ہیں۔ راٹھی خاندان ہندوستان میں تیل اور اناج کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ پولیس کے دعوے کے مطابق مہیشوری کی شادی تارا پور کے ایک تاجر کی بیٹی سے ہوئی تھی تاہم شادی کے کئی برس بعد تک اس کواولاد نہیں ہوئی جس کے باعث وہ سنہ 1999 میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ (یعنی مصنوعی طبی طریقے سے حمل ٹھہرانا) کے لیے طویل مدتی ویزے پرہندوستان آگیا۔ اس علاج کی غرض سے وہ گجرات گیااور پھر وہیں رہ گیا۔ بعدازاں اس نے ہندوستان کی شہریت حاصل کر لی۔ پولیس کے دعوے کے مطابق گجرات میں علاج کے باوجود اس کے ہاں اولاد نہیں ہو سکی۔
پاکستان سے ہندوستان آنے والے ہندوؤں کوہندوستان کی شہریت دلانے میں مدد کرنے والے ایک کارکن ڈاکٹر اوم مہیشووری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’واجپئی حکومت کے دوران جب ہندوستان اور پاکستان کے رشتے بہتر ہو رہے تھے تو اُس وقت بہت سے پاکستانی علاج معالجے کے لیے طویل مدتی ویزوں پر ہندوستان آتے جاتے رہتے تھے۔مہیشوری بھی طویل مدتی ویزے پر آیا اور واپس نہیں گیااور بلآخر سنہ 2006 کے اوائل میں اسےہندوستان کی شہریت مل گئی۔ اپنی سسرال کی مدد سے اس نے وہاں کریانے کی ایک دکان کھولی اور رفتہ رفتہ ایک کامیاب بزنس مین بن گیا۔ بعدازاں اس نے کئی دکانیں اور مکان بنا لیے، جنھیں وہ کرائے پر دیتا تھا۔‘
تفتیشی حکام کے مطابق ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے طویل عرصے بعد اس نے سنہ 2022 میں اپنی والدہ سے ملنے اور پاکستان میں اپنی پراپرٹی فروخت کرنے کی غرض سے پاکستان جانے کے لیے ویزہ کی درخوات دی جو منظور نہیں ہوئی۔ تاہم بعد میں پاکستان میں رہائش پزیر اپنے ایک کزن کی مدد سے اس نے ویزہ حاصل کر لیا جس نے، پولیس کے دعویٰ کے مطابق، اسے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار سے متعارف کروایا تھا۔ پولیس کا الزام ہے کہ ’پاکستان میں چھ ہفتے کے قیام کے دوران وہ پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کے رابطے میں آیا۔‘
انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سپرنٹینڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش جت نے بتایا کہ ویزے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد مہیشوری نے پاکستان میں رہائش پزیر اپنے کزن سے مدد مانگی جس نے اسے ویزہ دلوانے میں مدد دی۔ پاکستان کے سفر کے بعد مہیشوری نے اپنی بہن، جس کی شادی ہندوستان میں ہی ہوئی ہے، اور اپنے بہنوئی کو بھی ہائی کمیشن کے اسی رابطے (کانٹیکٹ) کے ذریعے ویزا دلوایا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اوم پرکاش جت نے دعویٰ کیا کہ ہائی کمیشن کے اس ’کنٹیکٹ‘ نے مہیشوری کو گجرات کے ایک شخص کے ذریعے ایک سم کارڈ دیا اور کہا کہ وہ یہ سم کارڈ اپنی بہن کو دے دیں۔ سپرنٹینڈنٹ آف پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کی تفتیش کے مطابق اُن کی بہن کو کارڈ ایکٹیویٹ کرنے کے بعد وٹس ایپ پر ایک او ٹی پی موصول کرنا تھا جسے انھیں ’کنٹیکٹ‘ کے حوالے کرنے کے لیے کہا گیا۔ حکام کے دعوے کے مطابق مہیشوری کی بہن مبینہ طور پر یہ سم کارڈ اپنے ساتھ پاکستان لے گئی اوراس نے یہ سم اپنے کزن کے حوالے کر دی جو بظاہر پاکستان کے ایجنٹ کے حوالے کی گئی۔سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کے مطابق بعدازاں اسی سم کارڈ کے ذریعے چند انڈین آرمی اہلکاروں کو پیغامات بھیجے گئے جن میں کوڈڈ فائلز موجود تھیں اور جن کا مقصد تفصیلات حاصل کرنا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہیشوری سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Tags: انڈین ملٹری انٹیلیجنسپاکستانگجراتہندوستانی شہری
ShareTweetSend
Previous Post

امریکہ میں فائرنگ ،22 افراد ہلاک، 50 دیگر زخمی

Next Post

اسرائیل کا غزہ میں مختصر زمینی فوجی کارروائی کا دعویٰ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل کا غزہ میں مختصر زمینی فوجی کارروائی کا دعویٰ

اسرائیل کا غزہ میں مختصر زمینی فوجی کارروائی کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In