پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

پی ڈی پی بھاجپا رشتہ برابر برقرار:عمر عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 23, 2024
in کشمیرنامہ
0
نیشنل کانفرنس کرگل کونسل میں تاریخی جیت حاصل کرے گی:عمر عبداللہ
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،23اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ سال 2014سے 2024تک 10سال ہوگئے لیکن پی ڈی پی اور بھاجپا کے رشتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس بات کا انکشاف کل پیر پنچال کے ایک بی جے پی لیڈر نے اُس وقت صاف صاف الفاظ میں کیا جب موصوف نے پارلیمانی انتخابات میں محبوبہ مفتی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے اننت ناگ راجوری سے پارٹی اُمیدوار میاں الطاف احمد کے حق میں الگ الگ چناﺅی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے کہاکہ ”جھوٹ کو زیارہ دیر چھپایا نہیں جاسکتا، یہ جو پی ڈی پی اُمیدوار ہے ، جگہ جگہ جاکر نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنا رہی ہے، میں اپنی جگہ یہ سوچ رہا تھا کہ اگر ہمارا اصلی دشمن بی جے پی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں تباہی لانے والی جماعت بی جے پی ہے تو محبوبہ جی بھاجپا کو زیادہ نشانہ کیوں نہیں بنا رہی ہے اور صرف نیشنل کانفرنس کو ہی نشانہ کیوں بنا رہی ہیں؟ اگرچہ ہمیں اندر اندر سے معلوم تھا لیکن کل یہ بات اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب بی جے پی کے سینئر لیڈر مشتاق بخاری نے کھلم کھلا کہہ دیا کہ بی جے پی محبوبہ مفتی کو مدد کررہی ہے، میں اُن کا شکر گزار ہوں انہوں نے حقیقت عوام کے سامنے لائی۔این سی نائب صدر نے کہاکہ آج بالکل 2014کے حالات دہرائے جارہے ہیں، پی ڈی پی والوں نے اُس وقت بھی یہاں کے عوام سے بھاجپا کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر بھاجپا کیساتھ ہاتھ ملایا۔
انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری جب پی ڈی پی سے الگ ہوئے تو انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کا اتحاد 2014الیکشن نتائج کے بعد نہیں بلکہ مفتی محمد سعید اور نریندر مودی کے درمیان الیکشن سے پہلے ہی معاہدہ ہوا تھا، تب سے 10سال ہوگئے، 2024میں بھی پی ڈی پی اور بی جے پی کا رشتہ برابر ہے لیکن کل تک یہ درپردہ تھا اور آج عیاں ہوگیاہے۔ “
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ تمام تبادہی اور بربادی کے بعد،ہماری شناخت، پہنچان، عزت اور وجود تہس نہس کرنے کے بعد بھی اگر پی ڈی پی بھاجپا کی مدد کررہی ہے تو کشمیری عوام کیلئے اس سے بدقسمتی کی کیا بات ہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ آج کتنے ہمارے نوجوان جیلوں اور بیرونِ ریاست اسیر ہیں، کتنے نوجوانوں کے ماں باپ کے پاس کرایہ نہیں کہ وہ اپنے لخت جگروں کیساتھ ملاقات کرنے کیلئے جائیں۔

یہ سب کچھ بھاجپا نے یہاں کیا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ 5 اگست 2019 کے بعد یہاں تبدیلی آئی ۔ تبدیلی کیوں نہیں آئیگی جب آپ نے تمام جیلوں کو کشمیری نوجوانوں سے بھر دیاہے۔ لیکن انشاءاللہ پارلیمانی الیکشن کے بعد اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہو اور اگر اس میں نیشنل کانفرنس کی حکومت آئی تو تمام مقید نوجوانوں کے کیسوں کا جائزہ لیکر اُن کی رہائی کا کام کیا جائے گا، تاکہ خوف اور ڈر کا ماحول ختم کیا جائے۔

Tags: اصلی دشمبھاجپاپارلیمانی انتخاباتپی ڈی پیجموں وکشمیرسابق وزیر اعلیٰعمر عبداللہ
ShareTweetSend
Previous Post

اساتذہ تقرری گھوٹالہ معاملہ میں سپریم کورٹ میں تین کیوٹ داخل

Next Post

مفت سہولیات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے: وینکیا نائیڈو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مفت سہولیات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے: وینکیا نائیڈو

مفت سہولیات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے: وینکیا نائیڈو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In