لکھنؤ14جولائی (پریس ریلیز)سنی انٹرکالج میں محمدوکیع صدیقی نائب صدرمجلس منتظمہ کی صدارت میں ایک دعائیہ پروگرام ہوا جس میں محمدشعیب قریشی کی وفات پر شدید رنج وغم کااظہار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کی رہائش پر ۳؍بجے شب انتقال ہوگیا۔مرحوم اپنی ملنساری اورخوش گفتاری کی وجہ سے امتیازی شان رکھتے تھے۔ مرحوم مسلم ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوباڈی کے ممبراورسنی تعمیر ی کمیٹی کے ممبرتھے ،انہوں نے سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو حج وعمرہ بھی کرایا ۔ ان کاایک بیٹاجوکناڈہ میں مقیم ہے اورایک بیٹی ہے ۔ اس تعزیتی پروگرام میں کالج کے پرنسپل کے علاوہ اساتذہ وطلبہ نے بھی ان کے ایصال ثواب ومغفرت کی دعاکی ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے تمام حسنات وعبادات کو شرف قبولیت سے نوازے ،ان کی لغزشوں کو درگزر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ،ان کے نیک اعمال کو صدقہ جاریہ بنائے اورتمام لواحقین اوراہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے۔ آمین ۔