حیدرآباد:ٹی آر ایس پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد سے تلنگانہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دی گئی۔ اس سلسلہ کی کڑی کے تحت سدی پیٹ ضلع کو بھی غیر معمولی ترقی دی گئی۔ وزیر صحت و فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی کابینہ میں شامل وزیر ٹی ہریش راؤ بااعتماد وزیر سمجھے جاتے ہیں جس کی بنیاد پر انھوں نے سدی پیٹ کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ جو کوئی بھی سدی پیٹ کی ترقی کو دیکھتا ہے تو برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے وزیر ٹی ہریش راؤ کی تعریف کرنے میں نہیں تھکتا۔ اس سلسلہ میں جب ہم سدی پیٹ کی ترقی کود یکھنے اور سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لئے لوگ دور دراز علاقوں سے سدی پیٹ کے دورے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس طرح کی صورتِ حال کے بعد جناب کلیم الرحمن سینئر جرنلسٹ و سیاست اسٹاف رپورٹر سابق بورڈ آف ڈائریکٹر نے سدی پیٹ کی ترقی پر ایک ملٹی کلر جامع کتاب ’’مینارِ تلنگانہ‘‘ جو 180 صفحات پر مشتمل ہے، کو منطر عام پر لایا تو وزیر ٹی ہریش راؤ نے اس کتاب کی اشاعت اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کلیم الرحمن کو شاباشی پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس کتاب کی رسم اجرائی کی تقریب وی آر آر فنکشن ہال میں وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر انھوں نے کتاب کو ملاحظہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کہ میں اُردو رسم الخط سے ناواقف ہوں، مگر کتاب کے اندر جو موجود ملٹی کلر تصاویر ہیں، اس سے مجھے اندازہ لگاکہ کلیم الرحمن نے اس کتاب کی تیاری میں محنت و لگن اور توانائی کو صرف کیا ہے۔ جب میں کتاب میں موجود فوٹوز کیاپشن کے تعلق سے پوچھا تو انھوں نے معیاری اُردو میں پڑھ کر سنایا تو میرا دِل خوشی سے باغ باغ ہوگیا، کیونکہ جب میں کسی مسلمان سے بات کرتا ہوں تو ان کی اُردو سے میں بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ مجھے اُردو سیکھنے سے محرومی کا احساس ہوتا ہے۔ انھوں نے کتاب کے مصنف سے دریافت کرنے کے بعد بتایا کہ سدی پیٹ میں جو غیر معمولی ترقی دی گئی ہے، اس ترقی کی اس کتاب میں بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ حکومت کے مختلف پراجکٹس مکمل کرنے کے بعد اس کو حتمی شکل دی گئی ہے، اس کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ سدی پیٹ کاموں کے علاوہ سرکاری اسکیمات پر صد فیصد عمل آوری، سرکاری دواخانوں کی ترقی، سڑک اور تفریحی مقامات کی ترقی، اقلیتوں کی فلاح و بہبودی پر عمل آوری، اس طرح اور بھی دیگر اسکیمات و ترقیاتی اقدامات سے متعلق اس کتاب میں شامل کرنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک کتاب ’’سیاسی اُفق کا روشن ستارہ‘‘ کے عنوان سے تلنگانہ تحریک کی جدوجہد پر لکھا تھا جو کافی مقبول ہوئی تھی۔ اس موقع پر حافظ عبدالسمیع، تنزیل الرحمن، مفتی خلیل الرحمن، افسر بیگ، محمد ظہور، وحید خاں، ارکان بلدیہ و دیگر نے مصنف کو مبارکباددی۔