ماسکو (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن، آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے شہر ‘بالی’ میں متوقع، جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
جی20 سربراہی اجلاس کے حکام میں سے ‘لوہوت بنسار پنجیتان’ نے انڈونیشیا کے شہر ‘ڈینپاسار’ میں اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کا وفد وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن، چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنما 15 نومبر کو بالی میں متوقع 2 روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔خ
یال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بعد بائڈن اور پوتن پہلی دفعہ جی20 سربراہی اجلاس کے وسیلے سے ایک جگہ پر جمع ہوں گے لیکن صدر پوتن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان نے امریکہ کے صدر بائڈن اور ان کے اتحادیوں اور صدر پوتن کے درمیان ممکنہ تناو کا سدّباب کر دیا ہے۔