ملاپورم (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا کیرالہ مرحلہ جمعرات کو مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو کے گڈالور میں داخل ہونے کے لئے ریاست سے روانہ ہوگئی۔
کیرالہ یاترا کے 19 ویں دن، یاترا نیلامبور کے چنگ تھارا سے صبح 6.30 بجے دوبارہ شروع ہوئی، صبح 8.30 بجے وازیکاڈو میں رکی۔ یہ یاترا شام 4.45 بجے گڈالور کے امائی کلم سے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 6 بجے تمل ناڈو کے گڈالور بس اسٹینڈ پر پہنچے گی۔
وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ کو یاترا کے دوران زبردست عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور لوگ ان کی حمایت کے لیے سڑک کے دونوں طرف لائن میں کھڑے ہو کر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ بدھ کی شام وائناڈ کے دورے کے دوران، کیرالہ کئے پہلے قبائلی فلم ساز لیلا سنتوش نے بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی اور راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کی۔قبائلیوں کی آواز کی حمایت کرتے ہوئے، ان کی پہلی دستاویزی فلم راہل کے حلقہ وائناڈ کی پنیہ برادری کی زندگی اور رسوم و رواج پر روشنی ڈالتی ہے۔
ریاست میں 19 دنوں میں، یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہو نے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ بھارت جوڈو یاترا پانچ ماہ تک جاری رہے گی، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3500 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر پیدل طے کرے گی۔ یہ سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے۔
دریں اثناء کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن پیدل یاترا کو دی جانے والی زبردست حمایت کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں جو پیار دیا ہے، وہ اس سے متاثر ہیں۔ اس کے لیے ان کا مقروض ہے۔
مسٹر گاندھی نے انتہائی جذباتی انداز میں ٹویٹ کیا ’’گھر وہ ہے جہاں آپ کو پیار ملتا ہے اور اس لحاظ سے میرا گھر میرے لیے کیرالہ ہے۔ میں کتنا ہی پیار دوں، مجھے یہاں کے لوگوں سے اس کے بدلے میں ہمیشہ اس سے زیادہ پیار ملتا ہے۔ میں ہمیشہ کے ان کا مقروض رہوں گا۔ شکریہ۔‘‘
کیرالہ ریاستی کانگریس کے کارکنوں، پولیس، میڈیا اور دیگر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے لیڈروں اور کارکنوں، کیرالہ پولیس، میڈیا کے اہلکاروں اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس خوبصورت ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کا حصہ رہےہیں‘‘۔
مسٹر گاندھی نے اس حمایت کو کانگریس کی مضبوطی اور اس کے عزم کی تکمیل کے لیےاہم بتاتے ہوئےکہا ’’آپ نے جو حمایت ہمیں دی ہے وہ ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہے اور ہماری ترقی کو مزید مضبوط کرتی ہے‘‘۔