دبئی(ایجنسیاں):بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی دبئی میں اپنی پاکستانی ہم شکل لڑکی سے ملاقات ہوئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سہانا خان آج کل دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جہاں ان کی ملاقات ایک بریحہ نامی پاکستانی لڑکی سے ہوئی ہے جو ان کی ہم شکل ہے۔ بریحہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سہانا خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالآخر میری اپنی ہمشکل سہانا خان سے ملاقات ہو گئی۔ اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ تصویر ان تمام لوگوں کے صحیح سے موازنہ کرنے کے لیے شیئر کی ہے، جو اکثر سہانا کی تصاویر مجھے میسیجز میں بھیجتے رہتے ہیں۔
بریحہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو انسٹا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔