ممبئی (یواین آئی) عالمی بازار کے مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر سے تیزی آئی بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 31.68 پوائنٹس بڑھ کر 72271.94 پوائنٹس پر پہنچ گیا اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 10.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21741.90 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خریداری کی رفتار زیادہ تیز تھی۔ مڈ کیپ 0.54 فیصد بڑھ کر 37036.77 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.73 فیصد اضافے کے ساتھ 42986.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 4047 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2541 میں خریداری، 1350 میں فروخت اور 156 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 22 کمپنیاں سبز جب کہ 28 سرخ نشان پربند ہوئیں۔
بی ایس ای میں کنزومر ڈیوریبلز، بینکنگ اور آٹوگروپ کی 0.19 فیصد کمی کو چھوڑ کر، بقیہ 17 گروپس میں تیزی رہی۔ اس دوران اشیاء 0.59، سی ڈی 0.02، توانائی 0.82، ایف ایم سی جی 0.48، مالیاتی خدمات 0.12، ہیلتھ کیئر 0.41، انڈسٹریلز 0.35، آئی ٹی 0.43، ٹیلی کام 0.76، یوٹیلٹیز 0.27، کیپٹل گڈز 0.11، میٹلز 0.08، تیل اورگیس 0.64، پاور 0.10، ریئلٹی 0.40، ٹیک 0.28 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.73 فیصد کی مضبوطی رہی۔
بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.14، جرمنی کا ڈیکس 0.30، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.02 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.68 فیصد بڑھ گیا۔ جب کہ جاپان کے نکیئی میں 0.22 فیصد کی کمی ہوئی۔