لکھنؤ:معروف سماجی کارکن و اتر پر دیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کی رکن سینئر علیگ صبیحہ احمد نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین کا اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدے کےلئے اپنی امیدواری پیش کرنا خوش آئند قدم ہے ۔انہوں نے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت کا بھی اظہار کر تے ہوئے کہا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین نے اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری پیش کی ہے۔ یہ انتہائی خوش اور یونیورسٹی کو ترقی کی جانب لے جانے والا قدم ہے ۔ دونوں نزہتوں پروفیسر ڈاکٹر نزہت حسین ڈین آف ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف پیتھالوجی اور سابق ڈائریکٹر RML انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لکھنؤ و پروفیسر نزہت پروین خان سابق ڈین و جامعہ ملیہ یونیورسٹی، دہلی میں قانون کے پروفیسر ہیں۔ اے ایم یو وی سی کے لئے اس سے پہلے کسی خاتون نے اپنی امیدواری نہیں ڈالی_ہمیں بہت فخر ہے کہ وہ دونوں ہمارے RBTC UP 2021 کے اعزازی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اے ایم یو کی ایگزیکٹو کونسل کسی صنفی تعصب کے بغیر ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر امیدواری پر غور کرے گی۔اور انشاء اللہ ان دونوں کو پانچ ناموں کے پینل میں شامل کرے گی جو ان کے ذریعہ اے ایم یو کورٹ میں غور کے لئے تیار کیے جائیں گے۔