-لکھنؤ :اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ09 برسوں میں ہندوستان میں بہت سے اسٹارٹ اپ قائم ہوئے ہیں۔ یونیکارن کے طور پر انہوںنے اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ اتر پردیش نے بھی اس میدان میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ ریاستی حکومت نے ریاست میں اسٹارٹ اپ پالیسی کے تحت قائم اسٹارٹ اپ کو بہت سی رعایتیں فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ انہیں سرکاری- ای مارکیٹ سسٹم کے ذریعے خریداری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت مقامی اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر طرح سے مدد کر رہی ہے۔صحت کے شعبہ میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کےلئے اس قسم کی پارٹنر شپ بہت مفید ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اسٹین فورڈ بائیرس سنٹر فار بایوڈیزائن، اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے میڈ ٹیک، سنٹر آف ایکسیلینس (آئی ٹی اور الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹ اترپردیش حکومت کے ذریعہ مالی امداد یافتہ اور ایس جی پی جی آئی ، لکھنومیں قائم) کے ساتھ ایک پارٹنرشپ کی شروعات کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اسٹین فورڈ بایو ڈیزائن کی ٹیم اتر پردیش کے دو باوقار اداروں، لکھنؤ میں واقع ایس جی پی جی آئی اور ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع جمس کے ساتھ صحت کے شعبے میں ایک اہم پارٹنرشپ کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے آج یہاں آئی ہے۔
ریاست میں اسکیل ہے اور اس کے مطابق پوٹینشیئل بھی ہے، لیکن اسے اسکل کی ضرورت ہے۔ اسکیل اور اسکل مل کر صحت کے شعبے میں بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ یہ پارٹنرشپ ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ریاست کے نامور ادارے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کا آئی ٹی اور الیکٹرانکس ڈپارٹمنٹ بھی اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ انڈس سیتو گلوبل فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کی جانے والی اس حصّہ داری میں ریاستی حکومت پوری مدد کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے کووڈ مینجمنٹ میں دنیا میں بہترین مثال پیش کی ہے۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو کوویڈ 19 ویکسین کی 220 کروڑ خوراکیں فراہم کیں۔ ملک کے 12 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے ساتھ- ساتھ ویکسین کی دو دو خوراکیں بھی اہل افراد کو مفت فراہم کی گئیں۔ ہندوستان نے دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں بھی تعاون کیا۔