لکھنو(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے 16افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔آفیشیل ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر رات کئے گئے بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت ویٹنگ لسٹ میں موجود آئی اے ایس پارتھ سارتھی سین شرما کو پرنسپک سکریٹری،میڈیکل ہیلتھ اور خاندان فلاح و بہبود بنایا گیا ہے ۔ وہیں اڈیشنل چیف سکریٹری کھادی اینڈ گرام ادیوگ، چھوٹے ، کافی چھوٹے اور درمیانے کاروبار و ایکسپورٹ پرموشن،اطلاعات و تعلقات عامہ ، ریشم اور ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ میں اڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل کا ٹرانسفر اڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ کھیل کود میں کردیا گیا ہے ۔اڈیشنل چیف سکریٹری گورنر مہیش کمار گپتا کو توانائی اوراضافی توانائی کے محکمہ میں اڈیشنل چیف سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے وہیں کھیل کود و دیہی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل سکریٹری کلپنا اوستھی کا تبادلہ پرنسپل سکریٹری گورنر کے عہدے پر کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ پرنسپل سکریٹری سیاحت و ثقافتی ڈپارٹمنٹ اور سیاحت کے ڈائرکٹر جنرل مکیش کمار میشرام کو موجودہ عہدے کے ساتھ پرنسپل سکریٹری، اور محکمہ خیراتی امور کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سماج کلیان اور اقلیتی فلاح و مسلم وقف بورڈ میں پرنسپل سکریٹر اور محکمہ ایس ٹی فلاح کے ڈائرکٹر ہمانشو کمار کا تبادلہ پرنسپل سکریٹری گرام وکاس اور دیہی انجینئرنگ سروس ڈپارٹمنٹ کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے نسپل سکریٹری ڈاکٹر ہری اوم اب محکمہ سماجی بہبود اور ایس ٹی فروغ کے ڈائرکٹر کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ محکمہ اعلی تعلیمات میں اڈیشنل چیف سکریٹری مونیکا ایس گرگ کو اقلیتی بہبود اور محکمہ مسلم وقف میں اڈیشنل چیف سکریٹری بنایا گیا ہے ۔اب تک میڈیکل، ہیلتھ اورمحکمہ خاندانی بہبود میں اڈیشنل چیف سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال رہے امت موہن پرساد کا تبادلہ چھوٹے ، کافی چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور ٹرانسپورٹ پرموشن، ہینڈلوم اورٹیکسٹائل و کھادی،گرام ادیوگ ڈپارٹمنٹ کا اڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ پرنسپل سکریٹری وزیر اعلی، پروٹوکول،اطلاعات و تعلقات عامہ، داخلہ کی ذمہ داری اب سنجے پرساد کو دی گئی ہے جبکہ اڈیشنل چیف سکریٹری انفراسٹرکچر اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ، آئی ٹی اور الیکٹرانکس اور این آر آئی ڈیپارٹمنٹ، اسٹیبلشمنٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر اروند کمار کو اس کے ساتھ ہی اترپردیش انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور اپاشا کاچیف ایگزیکٹو آفیسر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری راجیش کمار سنگھ اول کو پرنسپل سکریٹری جیل ایڈمنسٹریشن و اصلاحی خدمات اور جیل ڈائرکٹر جنرل کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ ایگریکلچر پروڈکشن کمشنر اور اڈیشنل چیف سکریٹری گرام وکاس و پنچایتی راج ڈپارٹمنٹ منوج کمار سنگھ کو محکمہ گرام وکاس کی ذمہ داری سے آزاد کردیا گیا ہے ۔ جبکہ انہیں موجودہ ذمہ داری کے ساتھ باغبانی فوڈ پروسیسنگ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ریونیو کونسل کے رکن(جوڈیشیل)سدھیر مہادیو بوبرے کو محکمہ اعلی تعلیمات میں پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ بیسیک ایجوکیش میں پرنسپل سکریٹری دیپک کمار کو موجودہ عہدے کے ساتھ پرنسپل سکریٹری سیکنڈری ایجوکیش کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ اڈیشنل چیف سکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن آرادھنا شکلا کو اڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ آیوش کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔