اگرتلہ(ایجنسیآں)تریپورہ کی 60 رکنی اسمبلی کے لیے جمعرات کو سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے ہی شروع ہو گئی تھی اور 4 بجے تک تقریباً 81 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حتمی ووٹنگ کا فیصد فی الحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔ ریاست میں 3337 پولنگ مراکز پر ووٹ کرایا گیا جہاں مجموعی طور پر 259 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا۔ اب 2 مارچ کا انتظار ہے جب تریپورہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ منظر عام پر آئے گا۔
تریپورہ قانون ساز اسمبلی کی 60 نشستوں کے لیے 8 اضلاع میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ جاری ہے۔ سہ پہر 3 بجے تک ریاست بھر میں کل 69.96 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔