پٹنہ ( یواین آئی ) آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کورونا سے بچاو کی تیاریوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ یہاں کورونا کے ایکٹو کیسز صفر تک پہنچ چکے ہیں۔ جب سے کورونا شروع ہوا ہے، ہم لوگ مسلسل کورونا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ہم لوگ شروع سے ہی الرٹ رہے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن دونوں کر رہے ہیں۔ یہاں مریضوں کے علاج کا بھی انتظام ہے۔ یہاں روزانہ تقریباً 45-50 ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ تقریباً 5-6 ہزار ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ دوسری جگہوں پر دوبارہ کورونا کے کچھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ مرکزی حکومت بھی کورونا کے حوالے سے سب کو الرٹ کر رہی ہے۔ کورونا کے حوالے سے ہم سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ ہم لوگوں نے کورونا کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ ایک ایک چیز پر نظر رکھیں۔ باہر سے جو لوگ آرہے ہیں ان کی جانچ کروائیں۔
بی ایس ایس سی سوالیہ پرچہ لیک معاملے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیسے ہی اس کی اطلاع ملی، ہم نے اس کی مکمل تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ تمام پہلوو ¿ں کی صحیح طریقہ سے جانچ کی جا رہی ہے۔