بدھ, مارچ 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

صہیونی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 13, 2024
in اخبارجہاں
0
اسرائیل کے حملہ میں دو فسلطینی شہید
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ، 12 نومبر (یو این آئی) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپ کے دوران مزید 4 صہیونی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 376 ہوگئی۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں، 7 اکتوبر کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 3ہزار 243 تک جاپہنچی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے فلسطینی طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی کے بعد مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے، پیر کو رات گئے خان یونس میں ایک کیفے کے قریب فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے۔متاثرہ مقام سے نصف میل کے فاصلے پر رہائش پذیر 25 سالہ محمد نے چیٹ ایپ کے ذریعے رائٹرز کو بتایا کہ کچھ افراد انخلا نہیں کرسکے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور باہر نکلنے کی جبکہ دیگر افراد جو سامان ہاتھ آیا لیکر گھروں سے نکل گئے، بیت لاہیا کے قریب کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی ڈرون کے حملے میں طبی عملے کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں موجود نمائندے ہانی محمود نے بتایا کہ منگل کی صبح سے جاری متعدد اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 25 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کم ازکم 11 افراد جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے شمالی علاقے المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں پر کی گئی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔انہوں نے بتا یا کہ شہدا میں 2 بچے اور 3 کم سن بھی شامل ہیں جو کیفے میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا فٹبال میچ دیکھ رہے تھے جبکہ 2 افراد وسطی غزہ کے نصیرت مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ سٹی کے شمالی علاقے الجلاعا میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد شہید ہوگئے۔وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں النور مسجد کے قریبی گنجان آباد علاقے میں اسرائیلی حملے میں کم ازکم 6 فلسطینی شہید جبکہ کم ازکم 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں مزید 4 صہیونی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ چاروں اہلکار پیر کو ہونے والی ایک جھڑپ میں نشانہ بنے تھے، غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 376 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر لبنان کے دارلحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے جاری ہیں، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں اسرائیلی فوج نے 11 عمارتوں سے انخلا کے احکامات جاری کردیے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد 3ہزار 243 تک جاپہنچی جن میں سے اتوار کو کیے گئے حملوں میں 54 افراد شہید اور 56 زخمی ہوگئے۔

Tags: اسرائیلرائٹرزصہیونیغزہ سٹیفلسطینکمال عدوان اسپتال
ShareTweetSend
Previous Post

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو اکثریت ملنے کی امید

Next Post

بٹ کوائن نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بٹ کوائن نے  تمام ریکارڈز توڑ دیئے

بٹ کوائن نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In