اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ملک سے فرارکے بعدبشارالاسد کا پہلا بیان سامنے آیا

انہوں نے اپنے ملک سے روانہ ہونے کا پہلے سے منصوبہ بنانے کی تردید کی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 16, 2024
in اخبارجہاں
0
ملک سے فرارکے بعدبشارالاسد کا پہلا بیان سامنے آیا
0
SHARES
61
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماسکو:(ایجنسیاں)شام کے معزول صدر بشار الاسد کا اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔بشار الاسد نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے بیان میں ملک سے منصوبے کے تحت روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے ان سے شام سے انخلا کی درخواست کی تھی۔ تاہم انہوں نے اپنے ملک سے روانہ ہونے کا پہلے سے منصوبہ بنانے کی تردید کی۔ممکنہ طور پر روس سے جاری کیے گئے بیان میں معزول صدر بشار الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام میں شامی صدارتی محل کے اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں باغیوں کی پیش قدمی کے بعد کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا انہوں نے شام چھوڑنے کی کوئی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

بشارالاسد نے کہا کہ میڈیا اطلاعات کے برعکس وہ 8 دسمبر کی صبح تک شام میں ہی موجود تھے۔انہوں نے بتایا حفاظتی طور پر اور ملک کا نظم و نسق چلانے کے غرض سے دمشق سے لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے میں منتقل ہوگئے تھے۔ تاہم 8 دسمبر کی شام کو فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے کے پیش نظر روس نے اڈے کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنے کا کہا۔معزول صدر نے دعویٰ کیا کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑنے یا ملک چھوڑنے کا سوچا تھا اور نہ ہی کسی اور نے تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے آخری دم تک دہشت گردوں کے خلاف خود کا دفاع کرنے کا عزم کر رکھا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو شام میں 24 سال تک حکومت کرنے والے بشار الاسد کی حکومت کا اس وقت خاتمہ ہوگیا تھا، جب حیات التحریر الشام کے جنگجوؤں نے شام کے کئی علاقوں پر حملے کرتے ہوئے اس پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد صدر بشار الاسد ملک سے روس فرار ہوگئے تھے۔اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بشار الاسد کے محفوظ سفر کا اہتمام روسی انٹیلی جنس نے کیا تھا، دمشق کی جانب باغیوں کی پیش قدمی پر روس نے بشار الاسد کو شام فوری چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ بشار الاسد دمشق سے اپنے نجی جیٹ میں شام میں روسی ایئر بیس پہنچے، ان کے سفر کے دوران طیارے کا ٹرانسپونڈر بند کر دیا گیا تھا۔حمیمیم ایئربیس سے بشار الاسد روسی فوجی طیارے میں روس روانہ ہوئے تھے، روس کے سفر کے دوران ترکیہ فضائی حدود سے اجتناب کیا گیا تھا۔

 

Tags: اسرائیلی اخباربشار الاسدپیشگی منصوبہ بندیتردیدحمیمیم ایئربیسخاتمہدہشت گردروسمعزول صدرْمیڈیا
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیرسرکار عوام کوانصاف فراہم کرنے کاعہد

Next Post

دہلی میں ہوا کا معیار پھر خراب ہوا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
دہلی-این سی آر میں شدید دھند، پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر

دہلی میں ہوا کا معیار پھر خراب ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In