ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پانچ نشستوں پرکانگریس اور نیشنل کانفرنس میں دوستانہ مقابلہ ہوگا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 26, 2024
in خاص خبریں
0
پانچ نشستوں پرکانگریس اور نیشنل کانفرنس میں دوستانہ مقابلہ ہوگا
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،26 اگست(یو این آئی) نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے ساتھ قبل ازانتخابات گڑھ جوڑھ کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فارمولہ کے تحت نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی51 اورکانگریس 32سیٹوں پر متحدہ طورپر الیکشن لڑیں گی جبکہ پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ ہرش دیو سنگھ کی پنتھرس پارٹی اورسی پی آئی ایم کو بالترتیب ایک ایک نشست دیدی گئی۔نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اتحاد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا اتحاد اسی لئے بنا کہ ان عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے جو ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس لیڈروں کے درمیان پیر کی صبح سے لے کر سہ پہر چھ بجے تک سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ کانگریس اور این سی کے درمیان اتحاد ہوا ہے اور ہم متحدہ طورپر اسمبلی چناو لڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ انڈیا اتحاد جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگا۔۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران آل انڈیا کانگریس کے جنرل سیکریٹری وینی گوپال نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن انڈیا اتحاد اس کو بچانے کی خاطر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو بچانے کی خاطر ہی آج نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد کیا۔ان کے مطابق ہمیں پورا یقین ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار نیشنل کانفرنس اور کانگریس متحدہ طورپر تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر طاریق حمید قرہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس 51سیٹوں پر متحدہ طورپر الیکشن لڑیں گی، کانگریس 32اورپانچ نشستوں پر دونوں پارٹیوں کو مشکلات پیش آرہی تھیں تاہم اب ان پانچ نشستوں پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس امیدوار کھڑا کریں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیٹ شیئرنگ فارمولہ میں کے تحت ہرش دیو سنگھ کی پنتھرس پارٹی اورسی پی آئی ایم کو بالترتیب ایک ایک نشست دیدی گئی ہے۔


Tags: سیٹ شیئرنگکانگریسگڑھ جوڑھمیٹنگنشستنیشنل کانفرنس
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر کو بچانے کی خاطر نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد کیا: وینی گوپال

Next Post

بلوچستان : دہشت گردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بلوچستان : دہشت گردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق

بلوچستان : دہشت گردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In