بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

گریٹر نوئیڈا کوملی ‘ ہر گھر گنگا جل’ کی سوغات

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2022
in بزم شمال
0
گریٹر نوئیڈا کوملی ‘ ہر گھر گنگا جل’ کی سوغات
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو گریٹر نوئیڈا کو گنگا جل پروجکٹ سمیت 1670کروڑ روپئے کے اخراجات والے مختلف پروجکٹوں کی سوغات دی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے نالج پاک۔4 میں وزیر اعلی یوگی نے ان پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ملحوظ رہے کہ 85کیوسک پانی کی گراہمی کی اہلیت والے گنگا جل پروجکٹ کا آغاز ہونے کے بعد گھروں میں شفاف پینے کے پانی کی دستیاب ممکن ہوگی۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گوتم بدھ نگر ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی سرمایہ کاری کا سب سے اچھا ہب بن رہا ہے۔ یوگی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں یہاں نئی ​​۔نئی چیزیں آئی ہیں۔ یہاں میٹرو شروع ہوئی، جیور میں ایشیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ بن رہا ہے، یہاں فلم سٹی بننے جا رہی ہے، میڈیکل ڈیوائس پارک بننے جا رہا ہے اور بہت سارے منصوبے جلد یہاں آنے والے ہیں۔ یہ شعبہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے، لاکھوں خاندانوں کو خود انحصاری کی طرف لے جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری کے نئے شعبے یہاں بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا’پہلے ہم صرف آئی ٹی اور آئی ٹی ایم ایس میں سرمایہ کاری کو دیکھتے تھے، لیکن اب یہ شعبہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس ہب کی شکل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ان میں سے کچھ پروجکٹوں کا افتتاح ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک لوگ گنگا میں نہانے جاتے تھے، لیکن اب ‘ گنگا میا’خود لوگوں کے گھر شفاف پانی پہنچانے آئی ہیں۔ اس علاقے کو 85 کیوسک گنگا کا پانی دستیاب ہونے والا ہے۔ یہاں 176 کلومیٹر۔ پائپ لائن کا جال بچھایا گیا ہے، 5 ایکڑ میں 19 آبی ذخائر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس پر 376 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے ذریعے تقریباً 04 لاکھ لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں گے۔ یہاں یہ سہولت 28 رہائشی سیکٹرس میں دستیاب ہوگی۔ مارچ 2023 تک 38 رہائشی سیکٹروں کو گنگا کا شفاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترقی میں رکاوٹ بنتے تھے، انہوں نے یہاں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کسان کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوگا، ہم اسے بات چیت سے حل کریں گے۔ ہم کسانوں کے ساتھ، نوجوانوں کے ساتھ، یہاں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ہم ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے جو مافیا فطرت کے عناصر ہیں۔ یوگی نے کہا کہ زیر التوا اسکیموں کو نافذ کرنے میں اتنے سال لگے کیونکہ کچھ لوگ اس میں رکاوٹیں ڈالتے تھے۔ ان تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے 85 کیوسک شفاف گنگا جل دستیاب ہونے لگاہے۔ اس کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔

Tags: گریٹر نوئیڈاہر گھر گنگا جلیوگی
ShareTweetSend
Previous Post

لینڈ سلائیڈ کے خطرے سے متعلق موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی کانفرنس

Next Post

پاکستانی وزیراعظم چین کے دورہ پر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاکستانی وزیراعظم چین کے دورہ پر

پاکستانی وزیراعظم چین کے دورہ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In