جمعہ, جولائی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہریانہ میں دو درجن سے زائد لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 7, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
ہریانہ میں دو درجن سے زائد لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو):دم پور ضمنی انتخاب سے قبل ہریانہ کانگریس میں ایک بار پھر بمپر جوائننگ ہوئی ہے۔ تین بار کی رکن اسمبلی جے جے پی کی قومی سکریٹری انیتا یادو نے آج کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس کے علاوہ اٹیلی سے جے جے پی امیدوار رہے سمراٹ یادو نے بھی کانگریس کی رکنیت اختیار کر لی۔ دونوں لیڈران سابق وزیر اعلیٰ اور حزب مخالف لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا اور ریاستی صدر چودھری ادے بھان کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ یہ جانکاری قومی آواز ڈاٹ کام نے دی ہے۔
اس موقع پر ساڈھورا اور رادور سے تقریباً دو درجن جے جے پی، بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) لیڈروں نے بھی کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ اس سے پرجوش ہڈا نے کہا کہ لگاتار کانگریس کا کنبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ الگ الگ پارٹیوں کے لیڈران، کارکنان، سابق اراکین اسمبلی اور وزارتی سطح کے لوگ لگاتار کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب والے حلقہ آدم پور سے بھی درجنوں لیڈران برسراقتدار بی جے پی-جے جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت یقینی ہے اور ریاست میں آنے والی حکومت کانگریس کی ہوگی۔
اس سے قبل کانگریس دفتر میں پارٹی کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں حزب مخالف لیڈر بھوپندر ہڈا، ریاستی صدر چودھری ادے بھان، راجیہ سبھا رکن دیپندر ہڈا، کارگزار صدر، سابق رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی، سابق رکن اسمبلی، سبھی سیل کے چیف، فرنٹل آرگنائزیشنز کے چیف، نمائندہ وفد اور سینئر لیڈران شامل ہوئے۔ اس میں آدم پور ضمنی انتخاب میں سبھی کی ذمہ داریاں طے کی گئیں۔
اس بارے میں چودھری ادے بھان نے کہا کہ گاؤں سے لے کر بوتھ سطح پر کانگریس نے اپنی فوج اتار دی ہے۔ کانگریس کارکنان کا جوش دیکھ کر امید کی جا سکتی ہے کہ اس انتخاب میں پارٹی بڑی جیت درج کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کلدیپ بشنوئی نے حلقہ کی عوام کے ساتھ جو دھوکہ کیا ہے، اس کا بدلا عوام ووٹ کی چوٹ سے لے گی۔ جس طرح اب تک دو ضمنی انتخاب میں حکومت نے منھ کی کھائی ہے، اسی طرح آدم پور میں بھی حکومت کو شکست کا منھ دیکھنا پڑے گا۔
بھوپندر ہڈا نے کہا کہ کانگریس آدم پور ضمنی انتخاب کے لیے تیار ہے۔ کوآرڈنیشن کے لیے تین دفاتر بنائے جائیں گے۔ آدم پور منڈی، ہسار اور بالسمند میں پارٹی کے تین دفاتر سے سبھی سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا۔ حزب مخالف لیڈر نے کہا کہ اتحادی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، جرائم اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ عالم یہ ہے کہ اس حکومت میں کوئی کام بغیر رشوت خوری کے نہیں ہوتا۔ ہڈا کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے کسان، مزدور، ملازمین، کاروباری، دلت، پسماندہ، جوان، بزرگ اور طلبا سمیت ہر طبقہ پریشان ہے۔ حکومت نے بچوں کے اسکول اور بزرگوں کی پنشن بند کر دی۔ یکم اپریل 2021 کو ریاست میں 3367571 پنشن ہولڈر تھے۔ لیکن 31 مارچ 2022 تک ان کی تعداد گھٹ کر 2875561 ہو گئی۔ یعنی ایک سال کے اندر اس حکومت نے 492010 بزرگوں کی پنشن کاٹ دی۔ بزرگوں کے ساتھ ساتھ اس حکومت نے معذور ساکولی بچوں کی پنشن پر بھی قینچی چلانے کا ناانصافی بھرا کام کیا ہے۔

Tags: کانگریسہریانہ
ShareTweetSend
Previous Post

ممبئی کی خلافت کمیٹی کا جلوسِ میلاد النبیؐ اتوار کو

Next Post

پوتن کی دھمکی ’مذاق‘ نہیں: بائیڈن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی طلبہ کے تعلیمی قرضوں کی  معافی کا بڑا فیصلہ

پوتن کی دھمکی ’مذاق‘ نہیں: بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جولائی 18, 2025
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 18, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In