پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہند-امریکہ مشترکہ فوجی مشق پر چین معترض

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 26, 2022
in خاص خبریں
0
ہند-امریکہ مشترکہ فوجی مشق پر چین معترض
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک):ہندوستان اور امریکہ ایل اے سی کے پاس بلند ترین پہاڑوں پر مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں،اسی درمیان بیجنگ نے اس پر یہ کہہ کر اعتراض کیا ہے کہ چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعے میں یہ تیسرے فریق کی مداخلت ہے۔ جرمن خبررساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق چین نے سرحد کے پاس ہندوستان اور امریکہ کی فوجوں کی مجوزہ مشترکہ فوجی مشقوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو طرفہ سرحدی تنازعے میں کسی بھی تیسرے فریق کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی مداخلت کا سخت مخالف ہے۔ادھر ہندوستان نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پاس بلند ترین پہاڑیوں پر امریکہ کے ساتھ اس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا ہدف چین نہیں ہے اور ایل سی کی صورت حال سے "بالکل مختلف” معاملہ ہے۔ ہندوستان اور امریکہ چین کی سرحد کے قریب اتراکھنڈ کے اولی علاقے میں ‘یودھ ابھیاس’ یعنی جنگی مشقوں کی ایک سیریز کا انعقاد کرنے والے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا اور یہ 31 اکتوبر تک جاری رہيں گی۔ یہ ہندوستان چین کی سرحد پر ان پہاڑی علاقوں میں ہو گی، جہاں گزشتہ دو برسوں کے دوران عسکری اثاثوں میں زبردست اضافے کے ساتھ ہی فوجیوں کی تعیناتی میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز چین اور ہندوستان دونوں ہی کی جانب سے اس موضوع پر بیان سامنے آیا۔ پہلے چین نے اس مشترکہ فوجی مشق کو سرحدی معاملے میں تیسرے فریق کی مداخلت قرار دیا، تو ہندوستان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب فوجی مشقیں ایل اے سی کی صورتحال سے، "بالکل مختلف” معاملہ ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں فریقوں کو ماضی کے معاہدوں پر قائم رہنا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ میں تیسرے فریق کی مداخلت کا حوالہ ہی نہیں سمجھ سکا۔ ہندوستان اور امریکی مشقیں بالکل مختلف ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اس کو کیا رنگ دیا گیا ہے۔ یہ نشانہ بنانے کی بات ہے اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
ہندوستانی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد چین کو نشانہ بنانا نہیں ہے اور نہ ہی اس سے سرحدی تنازعے سے متعلق ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز ہی چین نے متنازعہ چین ہندوستان سرحد کے قریب امریکہ-ہندوستان مشترکہ فوجی مشق کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو طرفہ سرحدی معاملے میں مداخلت کے ساتھ ہی نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔
چینی وزارت دفاع کے قومی ترجمان کرنل ٹین کیفی سے بیجنگ میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران جب امریکہ۔ہندوستان مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، کہ ہم چین ہندوستان سرحدی معاملے میں کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کے سخت مخالف ہیں۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہندوستان سرحدی تنازعہ دونوں ممالک کے درمیان کا مسئلہ ہے اور جہاں فریقین نے ہر سطح پر موثر رابطے برقرار رکھے ہیں، وہیں دو طرفہ بات چیت کے ذریعے صورتحال کو مناسب طریقے سے سنبھالنے پر بھی اتفاق کر رکھا ہے۔
ٹین کیفی نے زور دیکر کہا کہ سرحدی تنازعے سے متعلق سن 1993 اور 1996 میں چین اور ہندوستان کے درمیان جو معاہدہ طے پا یا تھا اس کی روشنی میں، لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریبی علاقوں میں کسی بھی فریق کو دوسرے کے خلاف فوجی مشق کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان نے ہندوستان سے اپنے وعدوں پر قائم رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے سے طے پانے والے متعلقہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرے گا اور دو طرفہ چینلز کے ذریعے سرحدی مسائل کو حل کرنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھے گا۔ وہ عملی طور پر سرحدی علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے اقدامات کرے گا۔
ہندوستان اور چین کے درمیان شمال مشرقی علاقے سکم سے لے کر مشرقی لداخ تک تقریباً تین ہزار کلو میٹر لمبی سرحد ہے۔ بیشتر علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول قائم ہے اور دونوں کے درمیان سرحدی تنازعہ بھی دیرینہ ہے۔
ایل اے سی پر تنازعے کی وجہ سے ہی دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین گزشتہ دو برس سے بھی زائد عرصے سے مشرقی لداخ میں کچھ زیادہ ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پچھلے برس پندرہ جون کو رات گئے مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، جن میں ہندوستان کے کم از کم بیس اور چین کے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags: امریکہچینمشترکہ فوجی مشق
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان اور بنگلہ کی جوائنٹ ریور کمیشن کی 38ویں میٹنگ

Next Post

34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات

34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In