جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس کے بنگلہ دیش مخالف سیل نے بڑی کارروائی کی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 10, 2025
in دیار وطن
0
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) قومی دارالحکومت میں غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس کے بنگلہ دیش مخالف سیل نے جمعرات کے روز ایک بڑی کارروائی شروع کرکے غیر ملکی شہریوں کے خلاف مہم کے تحت 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ پولس کے مطابق یہ تمام افراد بغیر کسی درست دستاویزات کے دہلی میں رہ رہے تھے۔ ان کی شناخت مسلسل نگرانی اور زمینی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔
جنوب مشرقی ضلع کے ڈپٹی پولس کمشنر ہیمنت تیواری نے کہا کہ دارالحکومت میں بغیر اجازت رہنے والے غیر ملکی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، پولس نے حالیہ مہینوں میں سخت مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیش مخالف سیل کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے کچی آبادیوں، لیبر کالونیوں اور غیر مجاز کالونیوں میں سرپرائز تصدیقی کارروائیاں کیں، جہاں غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کا شبہ تھا۔ مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر، پولس نے مختلف مقامات سے 28 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مغربی بنگال میں کھلنا بارڈر کے ذریعے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔
پکڑے جانے والے افراد میں سے کسی کے پاس درست پاسپورٹ یا رہائشی دستاویزات نہیں پائے گئے۔ انہیں عارضی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی ملک بدری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولس کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 235 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو ان کے ملک ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ حال ہی میں پکڑے گئے 28 افراد کی وطن واپسی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ تمام افراد غیر منظم شعبے میں کام کرتے تھے، جیسے کہ ریگ پیکر، زراعتی مزدور، یا عارضی مزدور۔ ان میں سے کسی کو بھی ہندوستان میں رہنے کی اجازت نہیں تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ کارروائی دہلی پولس کے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

Tags: بنگلہ دیشی شہریجنوب مشرقی ضلعدستاویزاتڈپٹی پولس کمشنرساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ آپریشنغیر قانونیقومی دارالحکومتہیمنت تیواری
ShareTweetSend
Previous Post

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

Next Post

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In