ممبئی، 21دسمبر (یو این آئی) ممبئی ہائی کورٹ نے بگ باس فیم ماڈل راکھی ساونت کی جانب سے دائر کردہ ایک عرضداشت کی سماعت کے دوران اداکارہ شرلین چوپڑا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں چوپڑا کی جانب سے ساونت کے خلاف دائر کئے گئے اور مجرمانہ معاملے کی ایک ایف آئی آر کو ہتک عزت اور توہین کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جسٹس پرکاش نائیک اور جسس نیتین بورکر پر مشتمل بینچ نے راکھی ساونت کو اس کے خلاف دائر کردہ نچلی عدالت میں جاری متذکرہ مقدمہ کی سماعت میں عدالت میں حاضر ہونے سے بھی مستشنی قرار دیا۔ درخواست میں ساونت نے الزام لگایا ہے کہ ساتھی ماڈل نےبدلہ لینے کے لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ شکایت کنندہ کے جھوٹے الزامات اور ہتک آمیز بیانات نہ صرف ذاتی پریشانی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ساونت کے ایک بار کامیاب کیریئر کو بھی برباد کر دیتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ شکایت کنندہ نے غصہ رکھا ہے اور بدلہ لینے کے طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
31 اکتوبر 2022 کو، امبولی پولیس اسٹیشن نے ساونت کے خلاف ایک جرم درج کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ اس نے شکایت کنندہ کے کچھ ویڈیوز دکھائے اور ہتک آمیز بیانات دئیے۔ مزید الزام لگایا گیا کہ میڈیا کو دکھائی جانے والی ویڈیو جنسی طور پر واضح تھی۔
ایف آئی آر تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 354(A) (عورت کی توہین)، 500 (ہتک عزت)، 504 (مجرمانہ دھمکی)، 509 (خلاف ورزی پر اکسانے کا ارادہ) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) کی دفعہ 67(A) کے ساتھ درج کی گئی تھی۔