جمعہ, جنوری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر حیدرآباد میں جلسہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 6, 2022
in خاص خبریں
0
بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر حیدرآباد میں جلسہ
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی) حیدرآباد میں یوم شہادت بابری مسجد روایتی طورپرپُرامن طورپر گذرگیا۔شہر کے حساس مقامات پر پولیس پکٹ تعینات کئے گئے اور کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی ٹیموں نے پٹرولنگ کی۔ پولیس کے دستوں کو بندوبست کے لئے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیاتھا۔ اس موقع پر کل جماعتی جلسہ عام بازیابی بابری مسجد، مسجد اجالے شاہ صاحب سعیدآبادمیں منعقد کیاگیا۔جلسہ عام سے مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کو یاد رکھنے، اس کی تاریخی و شرعی حیثیت سے آنے والی نسل کو واقف کروانے پر زور دیا۔ جناب مجاہد ہاشمی صدر عوامی مجلس عمل نے کہا کہ بابری مسجد کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا گیا جسے ہندوستانی مسلمان کبھی بھلا نہیں سکتے۔ جناب خواجہ علی بابر صدر راجندر نگر مساجد بورڈ نے مساجد کے تحفظ کے سلسلے میں مسلمانوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اپنے تمام مسائل کے حل کے لئے مساجد کو مرکز بنائیں۔
انھوں نے مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد امت اور پھر امت کی اجتماعی جدوجہد کا مرکز مسجد کو بنانے کا مشورہ دیا۔جناب سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے حوصلوں کوبلند کرنے اور ان کی عزت نفس کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی اس طرح کے احتجاجی جلسے کا انعقاد یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسلمان مایوس نہیں ہیں اور حالات کو بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔ جناب مقیم الدین یاسر فرزند مولانا نصیر الدین صاحبؒ نے کہا کہ بابری مسجد اس ملک کے مسلمانوں کے حق میں ایک سرخ لکیر تھی جس کو پامال کرنے کے بعد مسلمانوں کی عبادتگاہوں پر بدنگاہی کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔
گیان واپی کا مسئلہ ہو یا دیگر مساجد کا معاملہ‘ سبھی معاملات مسلمانوں کے لئے سخت ترین آزمائش بن کر سامنے آرہے ہیں۔ اس آزمائش کا سامنا کرنے کے لئے عزم و حوصلہ‘ اتحاد‘ قوت کا حصول‘ قرب الٰہی‘ اتباع سنت اور شریعت پر عمل کے ساتھ ساتھ شعائر اسلام کے تحفظ کا جذبہ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا موجودہ ماحول بظاہر مسلمانوں کے لئے تاریک نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی بازیابی اور دوسری مساجد کا تحفظ بھی صرف اور صرف حوصلے کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر محمد توفیق نے جلسے کی کارروائی چلائی اور دعا کی۔ قبل ازیں تلاوت کلام پاک کی گئی اور ترانہ پڑھا گیا۔ سامعین کی کافی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔منیرالدین مجاہدصدر خیرامت سوسائٹی اور مشتاق ملک صدرتحریک مسلم شبان نے بھی خطاب کیا۔

Tags: بابری مسجدبرسیحیدرآباد
ShareTweetSend
Previous Post

جی-20 کی تیاریوں کے سلسلے میں کل جماعتی میٹنگ

Next Post

ملک کی خوشحالی کے لیے ‘بھارت جوڑا یاترا’ میں شامل ہوں: راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بھارت جوڑو یاتراکے کارکن نے کشتی میں زور آزمائی کی

ملک کی خوشحالی کے لیے 'بھارت جوڑا یاترا' میں شامل ہوں: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In