پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

دہلی میں فضائی آلودی کا قہر برقرار

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 6, 2023
in خاص خبریں
0
دہلی میں فضائی آلودی کا قہر برقرار
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں پچھلے کئی روز سے فضائی آلودگی انتہائی شدید ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں۔ خیال رہے کہ کل ہپی اس ابترصورت حال کے مدنظر حکومت نے مزید ایک ہفتے کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ دہلی گزشتہ کئی روز سے مسلسل شدید فضائی آلودگی سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے بیشتر آبادی، کھانسی، نزلہ، زکام، گلے میں خراش اور سانس لینے میں پریشانی جیسی بیماریوں سے نبرد آزما ہے۔ عمردراز افراد اور بچے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
پیر کے روز بھی پورا شہر زہریلے اور دم گھٹنے والے دھوئیں میں لپٹا رہا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بچوں اور عمر دراز افراد میں سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں تقریبا ًہر سال یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے اور اس کی وجہ پڑوسی ریاستوں میں کسانوں کی جانب سے کھیتوں میں دھان کی باقیات کو جلانا ہے۔ اس کی وجہ سے فضا میں دھند چھا جاتی ہے اور ہوا اتنی زیادہ آلودہ ہو جاتی ہے کہ سانس لینا مشکل ہوتا ہے۔ رواں سیزن میں صرف ریاست پنجاب میں پوال جلانے کے تقریباً بیس ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پڑوسی ریاست ہریانہ میں بھی گزشتہ چند روز میں اس طرح کے ہزاروں واقعات پیش آ چکے ہیں۔
اس دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی، تاکہ شہر کی بگڑتے ہوئی فضائی آلودگی کے بحران پر بات چیت کی جا سکے۔ اس میٹنگ میں دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت مزید ہنگامی اقدامات کر سکتی ہے، جس میں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش سمیت غیر ہنگامی تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ امکان ہے کہ گاڑیوں پر بھی جزوی پابندی عائد کی جا سکتی ہے، جس کے تحت شہر میں طاق اور جفت نمبروں کی بنیاد پر کار چلانے کی اجازت ہو گی۔
ذہن نشیں رہے کہ ہفتے کے روز آلودگی سے متعلق حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو اپنی سفارشات میں کہا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے سد باب کے لیے تمام ہنگامی اقدامات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ ادھردہلی کے مضافاتی نوئیڈا اور گروگرام جیسے علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے ہی بد ترین قسم کی فضائی آلودگی ہے، جہاں ہوا کا معیار بری طرح سے گر گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے سبب اس دوران دہلی میں ایئر پیوریفائر (ہوا صاف کرنے کی مشینوں) کی خریداری میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ اس وجہ سے بھی ہوا، کیونکہ ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور بری طرح سے آلودہ ہوا سے لڑنے کے لیے اپنے گھروں میں ایئر پیوریفائر لگائیں۔
آلودگی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اتوار کے روز حکومت نے آئندہ دس نومبر تک پرائمری اسکول بند رکھنے کا حکم دیا جبکہ پہلے اسے چار نومبر تک کیا گیا تھا۔ چھٹی سے 12ویں جماعت تک کے اسکولوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کی مناسبت سے خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس درمیان جرمن خبررساں ادارہ ڈی ڈبلیونے بتایا ہے کہ دہلی اور اس کے قرب و جوار میں آلودگی پر قابو پانے سے متعلق منصوبے کے آخری مرحلے کو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دہلی میں غیر ضروری ٹرکوں کی نقل و حرکت اور حکومتی پروجیکٹ سمیت تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی جیسی کئی طرح کی بندشیں شامل ہیں۔ اس میں سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کے لیے گھر سے کام کرنے کی ہدایات بھی شامل ہیں۔

Tags: ابترصورت حالپڑوسی ریاستدہلیڈاکٹرفضائی آلودگی
ShareTweetSend
Previous Post

‘ورلڈ فوڈ انڈیا 2023’ تقریب کا اختتام

Next Post

جنگ سے اسرائیل کو 51 ارب ڈالرکے نقصان کا تخمینہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اسرائیلی فوج کا غزہ سٹی کو گھیرے میں لینے کا دعویٰ

جنگ سے اسرائیل کو 51 ارب ڈالرکے نقصان کا تخمینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In