نئی دہلی (یو این آئی) قومی راجدھانی خطہ اور پڑوسی خطے میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کے عہدیداروں کے ساتھ دہلی اوراطراف کے علاقوں کی ہوا کے معیار کے سلسلے میں ایک ہنگامی میٹنگ کی ، جس میں کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جی آر اے پی (گریڈڈ ایسنسیشل ایکشن پلان) کی دفعات کو نگرانی ٹیموں کی مناسب تعیناتی کے ذریعے سختی سے نافذ کیا جائے۔”
9 جنوری کی شام سے دہلی کے اوسط اے کیو آئی (‘ایئر کوالٹی انڈیکس) میں آلودگی کی سطح میں اچانک اضافے کے پیش نظر، این سی آر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے فوری جائزہ لیا۔
سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کی طرف سے شام 4 بجے جاری کردہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئي) آج 434 پر رہا، جو کل کے 371 سے 63 پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
میٹنگ میں، ریاستی حکومتوں کے نمائندوں/چیئرمین اور این سی آر پی سی بی/ڈی پی سی سی کے ممبر سکریٹریوں نے دہلی کے مجموعی اے کیو آئی کو نیچے لانے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی ہوا کے معیار میں مزید خرابی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے لیے خطے میں جی آر اے پی کی دفعات پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق، ریاستی حکام/این سی آر آلودگی کنٹرول بورڈ/ڈی پی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ وہ جی آر اے پی کے نفاذ کا جائزہ لیں گے اور آلودگی پر قابو پانے اور تخفیف کے اقدامات کو مزید تیز کریں گے، تاکہ مختلف ذرائع سے دہلی میں آلودگی کی سطح کو نیچے لایا جا سکے۔ کھلے میں چیزیں جلانے پر پابندی مزید تیز کی جائے گی۔