جمعرات, جون 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

راہل کی ’محبت کی دکان‘ پر امیت شاپ کا رکیک تبصرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 22, 2024
in کشمیرنامہ
0
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں21 ستمبر(یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ’محبت کی دکان‘ کی باتیں کررہا ہے اور اسی دکان سے وہ دہشت گردی کے احکامات جاری کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کو ختم نہیں کرتا تب تک مذاکرات شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان باتوں کا اظہار وزیر داخلہ نے جموں میں تین بڑی چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا جس کے اب مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کانگریس – نیشنل کانفرنس الائنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘اس الائنس نے جموں و کشمیر میں ہمیشہ دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کے لئے بنیاد فراہم کی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘کسی بھی طاقت کو ہندوستان کی زمین دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔

دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘یہ دفعہ اب ملک کی تاریخ کا پرانا باب بن گیا ہے’۔لوگوں کی طرف مخاطب ہو کر امیت شاہ نے کہا کہ کیا لوگ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو واپس لانا چاہتے ہیں تو ورکروں نے زوردار آواز میں ‘نہیں’ کہا۔انہوں نے کہا: ‘میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کیسے دفعہ 370 کو بحال کر سکتے ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ دہشت گردی اور نہ ہی دفعہ 370 اب کبھی واپس آسکتا ہے’۔

وزیر داخلہ نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر جموں کے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں صوبے میں دہشت گردی کو نیست و نابود کریں گے۔مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں راہل گاندھی کی جانب سے سکھوں کے خلاف کیے گئے تبصروں پر بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی محبت کی دکان کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اسی محبت کی دکان میں وہ دہشت گردی کے احکامات جاری کر کے پاکستان سے بات چیت شروع کرنے کی وکالت کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کیا کہ جب تک پڑوسی ملک دہشت گردی کو ختم نہیں کرتا بات چیت شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا :’اگر بات چیت شروع کرنی ہی پڑے گی تو ہم جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے۔ ‘امیت شاہ نے الیکشن منشور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر بی جے پی حکومت میں آتی ہے تو لوگوں کے سبھی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن منشور میں بی جے پی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سال 2014کے بعد بھاجپا کی سربراہی والی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں امن و امان کو بحال کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا اور اس طرح سے مرکزی زیر انتظام علاقے میں امن اور خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔امیت شاہ نے کہا :’پانچ اگست 2019کو مرکزی حکومت نے تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے دفعہ 370اور 35اے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور دنیا کی کوئی طاقت اس قانون کو واپس نہیں لاسکتی ہے۔

Tags: امیت شاہتاریخجموں وکشمیردہشت گردیسوالمحبت کی دکانوزیر داخلہ
ShareTweetSend
Previous Post

دھاراوی کی مسجد کے ایک حصہ کے انہدام کی کوششوں کیخلاف احتجاج

Next Post

دوسروں کے گھروں میں نہ جھانکنے کا کھڑگے کا بی جے پی کومشورہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر کے انتخابات غیرمعمولی اہمیت کے حامل : کھڑکے

دوسروں کے گھروں میں نہ جھانکنے کا کھڑگے کا بی جے پی کومشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In