پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر پابندی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 4, 2023
in خاص خبریں
0
کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر پابندی
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اوٹاوا(ایجنسیان)کینیڈا میں غیر ملکیوں کے گھر خریدنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس پابندی کا مقصد دنیا میں گھروں کی سب سے زیادہ مہنگی اور ناقابلِ خرید مارکیٹ پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔اس سال موسم گرما تک کینیڈا میں ایک گھر کی اوسط قیمت 7 لاکھ 77 ہزار 200 کینیڈین ڈالر تھی جو کہ کسی متوسط طبقے کے فرد کی ٹیکس کے بعد بچ جانے والی آمدن سے 11 گنا زیادہ ہے۔کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس پابندی سے کینیڈا کی ہاؤسنگ مارکیٹ پر کیا فرق پڑے گا۔اونٹاریو اور برٹش کولمبیا جہاں قومی شماریات کے مطابق گھروں کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں، وہاں کے رہائشیوں میں غیر ملکی مالک مکان صرف چھ فیصد ہیں۔یکم جنوری سے اب کینیڈا میں غیر ملکی افراد اور وہ افراد جو کینیڈا کے مستقل رہائشی نہیں، وہاں جائیداد نہیں خرید سکتے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔ دسمبر کے آخری دنوں میں اس پابندی کے لاگو ہونے سے محض 11 دن پہلے کینیڈا کی حکومت نے قواعد میں کچھ لوگوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا، جن میں غیر ملکی طلبا جو کم از کم پانچ سال سے ملک میں ہیں، پناہ گزین اور عارضی ورک پرمٹ والے افراد شامل ہیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ احمد حسین نے کہا کہ اس پابندی کا مقصد خریداروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کہ وہ گھروں کو محض ایک جائیداد نہ سمجھیں۔ بلکہ گھر کو ایک خاندان کی پرورش اور رہنے کی جگہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس قانون سازی کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ رہائش گاہ کینیڈا کے شہریوں کی ملکیت ہو، تاکہ اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو فائدہ ہو۔‘
’اگرچہ کینیڈا میں مکانات کی قیمتوں میں 2022 میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے، لیکن یہ اب بھی ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔‘سنہ 2013 کے مقابلے میں گذشتہ سال گھروں کی قیمتوں میں 48 فیصد اضافہ ہوا تھا، جب ایک گھر کی اوسط قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 951 کینیڈین ڈالر تھی۔ دریں اثنا کینیڈا میں اوسط گھریلو آمدن گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مطابقت نہیں رکھ پائی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2015 سے 2020 کے دوران ٹیکس کے بعد ایک اوسط گھریلو آمدن میں صرف 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی ہاؤسنگ مارکیٹ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی مارکیٹ ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم سٹیٹسٹا کے تجزیہ کے مطابق کینیڈا گھر کی قیمت اور آمدن کے تناسب سے نیوزی لینڈ، امریکہ اور برطانیہ کے مقابلے میں مہنگا ملک ہے۔کینیڈا کے دو بڑے شہروں ٹورانٹو اور وینکوور میں گھر کی اوسط قیمت دس لاکھ کینیڈین ڈالر ہے جو اسے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شمار کرتی ہے۔نیوزی لینڈ نے 2018 میں گھروں کے غیر ملکی خریداروں پر پابندی عائد کرنے کے لیے اسی طرح کا قانون منظور کیا تھا کیونکہ ملک عوام کے لیے سستے گھروں کے بحران کا شکار تھا۔ تاہم، پابندی کے نفاذ کے بعد بھی افراط زر کی وجہ سے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔دوسرے ممالک نے گھروں کی غیر ملکی ملکیت کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، اس میں ایسے زونز کا قیام شامل تھا جہاں غیر مقامی افراد کو گھر خریدنے سے روک دیا گیا ہے، یا غیر ملکی خریداروں پر مخصوص فیس لاگو کر دی گئی ہے۔

Tags: غیر ملکیموسم گرماہاؤسنگ مارکیٹ
ShareTweetSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ

Next Post

امریکی ٹرانسجینڈرکی سزائے موت پر عمل درآمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی ٹرانسجینڈرکی سزائے موت پر عمل درآمد

امریکی ٹرانسجینڈرکی سزائے موت پر عمل درآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In