منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

این سی پی یوایل میں’بھارتیہ بھاشا اُتسو‘ کااہتمام

اس موقع پر قوم کی تعمیر و تشکیل میں مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ جو اپنی مادری زبان بھول گیا وہ گویا مرچکا ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 11, 2024
in دہلی نامہ
0
این سی پی یوایل میں’بھارتیہ بھاشا اُتسو‘  کااہتمام
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی)قوم کی تعمیر و تشکیل میں مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ جو اپنی مادری زبان بھول گیا وہ گویا مرچکا ہے۔ مادری زبان ہمیں اپنی تہذیب و تاریخ اور افکار و اقدار سے جوڑے رکھتی ہے۔

یہ بات انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام یہاں مشہور تمل شاعر، مصنف، صحافی اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ’بھارتیہ بھاشا اُتسو‘ کی مناسبت سے ’ہندوستان کے لسانی تنوع میں مادری زبان کی اہمیت‘ پر مذاکرے میں خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے اس موقعے پر مہاکوی سبرامنیا بھارتی اور بھارتیہ بھاشا اُتسو کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ سبرامنیا بھارتی ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی ایک روشن علامت تھے اور انھوں نے تمل زبان کو بہت سے شاہکار دیے جن میں ’بھگوت گیتا‘ کا تمل ترجمہ بھی شامل ہے۔

بیشتر مقررین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ آج کی کثیر لسانی دنیا میں بھی اپنے تہذیبی و ثقافتی اقدار کے تحفظ اور زمینی جڑوں سے وابستگی کے لیے مادری زبان ضروری ہے۔صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ زبانیں مرتی نہیں بلکہ تبدیل ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مادری زبان کی بہت سی سطحیں ہوتی ہیں اور زبان کا تعلق تجربے سے بھی ہے اور یہ تجربہ زبان کی تفہیم میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

پروفیسر دھننجے سنگھ نے کہا کہ مادری زبان ہم سیکھتے نہیں اس زبان میں ہم پلتے ہیں۔ کچھ زبانیں ہوتی ہیں جن کو بنا بولے بول لیتے ہیں اور سن لیتے ہیں۔ پروفیسر روی پرکاش ٹیک چندانی نے کہا کہ بھارت کی مٹی کی بھاشاؤں میں ا یک طرح کا بہناپا ہے اور ہمیں تمام بھاشاؤں کی کھڑکیاں کھولنی چاہئیں اور ان کا آنند لینا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ’ اسیم بھاشا‘ کا کوئی چھیتر نہیں ہوتا، کوئی علاقہ نہیں ہوتا۔ اور ’اسیم‘ زبانیں ہی زندہ رہتی ہیں۔

پروفیسر خالد جاوید نے کہا کہ مادری زبان روح کی زبان ہوتی ہے، اگر ایک ہی زبان ہوتی تو سارا حسن ختم ہوجاتا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تخلیقی زبان جو کہتی نہیں وہ بھی ڈسپلے کردیتی ہے اور یہ مادری زبان ہی ہے جس میں ہم خواب دیکھتے ہیں۔ پروفیسر اخلاق احمد آہن نے ہندوستانی زبانوں کے حوالے سے کہا کہ بیشتر زبانیں بولیوں سے زبان کی سطح پر آئی ہیں اور کچھ زبانیں برطانوی استعماریت کا شکار بھی ہوئی ہیں۔ اس موقعے پر تمام مہمانان کا گلدستے سے استقبال کیا گیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالباری نے کی۔ اس مذاکرے میں کونسل کے عملے کے علاوہ دہلی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Tags: برطانوی استعماریتپروفیسر خالد جاویدپروفیسر دھننجے سنگھڈائرکٹرڈاکٹر عبدالباریقومی اردو کونسلمادری زبانمہاکوی سبرامنیا بھارتی
ShareTweetSend
Previous Post

45 افراد قومی پنچایت ایوارڈ سے سرفراز

Next Post

کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں: کیجریوال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت میں امیر دوستوں کی قرض معافی، غریبوں پر عائد ٹیکس میں اضافہ: کیجریوال

کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں: کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In