اتوار, اپریل 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکی طلبہ کے تعلیمی قرضوں کی معافی کا بڑا فیصلہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 24, 2022
in اخبارجہاں
0
امریکی طلبہ کے تعلیمی قرضوں کی  معافی کا بڑا فیصلہ
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اہم اعلان کے تحت قرض لے کر تعلیم حاصل کرنے والے دسیوں لاکھ طلبہ کے لئے قرضے معاف کر دنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قرضوں کی معافی کے علاوہ اس منصوبے کے تحت 31 دسمبر تک کئی طلبہ کے قرضوں کی ادائیگیوں میں وقفے میں توسیع بھی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وہائٹ ہاوس کی جانب سے باضابطہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق صدر بائیڈن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ ’پیل گرانٹس پر کالج جانے والے طلبہ پر واجب الادا 20 ہزار ڈالر کا قرض معاف کرے گی اور پیل گرانٹس نہ لینے والے طلبہ کے ذمے 10 ہزار ڈالر معاف کرے گی۔ یہ منصوبہ ان لوگوں پر لاگو ہو گا جو سالانہ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے کم کماتے ہیں۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جو بائیڈن کا یہ منصوبہ زیادہ تر امریکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ کو ریلیف فراہم کرے گا جو اب بھی اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔
صدر بائیڈن نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات سے تین ماہ قبل جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ’میرے انتخابی وعدے کے مطابق میری انتظامیہ محنت کش اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر رہی ہے۔‘
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بائیڈن 2022 کے آخر تک وفاقی اداروں کے طلبہ کے قرضوں کی ادائیگیوں میں وقفے میں بھی توسیع کر رہے ہیں جسے انہوں نے اس سے قبل ’حتمی وقت‘ کہا تھا۔
قرض میں مجوزہ ریلیف برسراقتدار ڈیموکریٹس کے مطالبے سے بہت کم ہے لیکن حزب اختلاف ریپبلکنز اس کی بھی مخالفت کرتے ہیں جن کا استدلال ہے کہ گریجویٹس قرضوں میں سے کسی بھی رقم کو معاف کرنا ان لوگوں کے لیے غیر منصفانہ ہے جنہوں نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے سالوں محنت کی ہے۔
اگر ان کے مجوزہ منصوبے کو چیلنج نہیں کیا جاتا تو یہ رواں موسم خزاں میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی دوڑ میں ڈیموکریٹس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
وفاقی اعداد و شمار کے مطابق چار کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد پر یہ قرض واجب الادا ہے جس کا اوسط توازن 37,667 ڈالر ہے۔
تقریباً ایک تہائی قرض دہندگان 10 ہزار ڈالر سے کم اور تقریباً نصف، 20 ہزار ڈالر سے کم کے مقروض ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا اندازہ ہے کہ بائیڈن کے اعلان سے تقریباً 2 کروڑ افراد کے قرضے معاف ہو جائیں گے۔
اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ معافی سفید اور سیاہ فام نسل کے درمیان دولت کے فرق کو کم کر دے گی کیوں کہ زیادہ تر قرض سیاہ فام افراد پر واجب الادا ہے۔
بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے ایک مطالعے کے مطابق بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے چار سال بعد سیاہ فام افراد قرض لینے والے اپنے سفید فام ساتھیوں کے مقابلے میں اوسطاً 25 ہزار ڈالر زیادہ کے مقروض ہوتے ہیں۔

Tags: امریکی طلبہفرض معافیوہائٹ ہاوس
ShareTweetSend
Previous Post

بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کی غیر رسمی ملاقات

Next Post

مسجد نبویﷺ کے قریب ’رؤى المدینہ‘ منصوبہ کا آغاز

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مسجد نبویﷺ کے قریب ’رؤى المدینہ‘ منصوبہ کا آغاز

مسجد نبویﷺ کے قریب ’رؤى المدینہ‘ منصوبہ کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In