منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

بھاجپا نے کشمیر کے باشندوں کو محتاج بنانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی:فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 1, 2024
in الیکشن
0
کشمیر دشمنوں کے عزائم صحیح نہیں ہیں : فاروق عبداللہ
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،یکم مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اے ، بی اور سی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے یہاں کے عوام کو اپنی ناراضگی کا پیغام دینا ہوگا۔ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے راجوری میں دو الگ الگ چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کو برباد کرنے اورلوگوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بھاجپا نے اس تاریخی ریاست کو تہس نہس کردیا اور یہاں پشتینی باشندوں کو محتاج بنانے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ملک کے آئین، جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بھی تہس نہس کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ لوگ سماجی، سیکولر اخلاقیات اور جمہوری اصولوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو آئین بنانے والوں نے وضع کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا پراکسی کے ذریعہ جموں و کشمیر پر حکمرانی چلا رہی ہے ۔ مقامی افسران کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ باہر کے نوکرشاہ اس شو کو چلا رہے ہیں جو جموں و کشمیر کے جغرافیہ اور عوام کو درپیش مشکلات سے بے خبر ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو بھی اس دور حکومت میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے ساتھ بد سلوکی کی جاتی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر مہاتما گاندھی اور نہرو کے ملک میں شامل ہوا جہاں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا۔ بی جے پی تقسیم کرو اور حکومت کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیساتھ گئے گئے ہزاروں اور لاکھوں نوکریوں کے وعدہ سراب ثابت ہوئے،ان کے تمام اعلانات جملے ہی نکلے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا اپنی پراکسیوں اور کرایہ کے لوگوں کے ذریعے ووٹوں کی تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن تمام خطوں، مذاہب اور طبقوں کے لوگوں کو ان سازشوں پر غور کرنا ہوگا اور بھاجپا کے درپردہ ساتھیوں کو یکسر مسترد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے 2015سے آج تک جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اے ، بی اور سی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے یہاں کے عوام کو اپنی ناراضگی کا پیغام دینا ہوگا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی اُمیدوار میاں الطاف احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی انفرادیت، پہچان اور شناخت بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ جموں وکشمیر کو اس وقت سخت ترین چیلنجوں کا سامناہے اور لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجوری پونچھ کو اننت ناگ کیساتھ جوڑنابھی ایک عوام مخالف فیصلہ تھا ، یہ دونوں طرف کے لوگوں کیساتھ ناانصافی ہے، لوگوں کو اپنی حق رائے دہی کے ذریعے مرکزی حکومت کے تمام فیصلوں کیخلاف اپنا پیغام دینا ہوگا۔ان کے مطابق میں اس نشست کے ہر بلاک اور تحصیل تک پہنچنے کی کوشش کروں گا۔ میں لوگوں کو ان کے مسائل کے بارے میں سنوں گا لیکن اصل توجہ اگست 2019 کے بعد ہونے والی غلطیاں درست کرنے پر مرکوز ہو گی، جو غیر یقینی صورتحال ہے اس سے یہاں کے عوام کو نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو جموںو کشمی رکے عوام نے قبول نہیں کیا۔

Tags: انفرادیتبد سلوکیبھاجپابی جے پیپیغامتباہیتنقیدجموں وکشمیرشناختفاروق عبداللہمہاتما گاندھینہرو
ShareTweetSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ پی ڈی پی کتنی مضبوط ہے :محبوبہ مفتی

Next Post

کانگریس ایک دہائی میں ختم ہو جائے گی: راجناتھ سنگھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس ایک دہائی میں ختم ہو جائے گی: راجناتھ سنگھ

کانگریس ایک دہائی میں ختم ہو جائے گی: راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In