پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے ہلاک ہندوستانی کی لاش وطن لائی جائے گی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 18, 2024
in اخبارجہاں
0
مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے ہلاک ہندوستانی کی لاش وطن لائی جائے گی
0
SHARES
53
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مسقط/نئی دہلی(یو این آئی) عمان کی راجدھانی مسقط کی ایک مسجد میں ہونے والی فائرنگ میں ایک ہندوستانی سمیت 6 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ادھرحکام کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار اور تین مسلح افراد سمیت کم از کم چھے افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ مختلف قومیتوں کے 28 افراد زخمی ہوئے جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔داعش نے منگل کو ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شرقِ اوسط کے ایک مستحکم ترین ملک میں یہ ایک کمیاب کارروائی ہے۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسلمان یومِ عاشورہ منا رہے تھے جو ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلام محمدؐ کے نواسے حسین علیہ السلام کی وفات کی یاد میں منعقد ہوتا ہے۔عاشورہ کے انعقاد نے بعض ممالک میں مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی ہے اگرچہ عمان میں عموماً ایسا نہیں ہوتا۔پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا انھوں نے کسی محرک کی نشاندہی یا حملے سے متعلق کوئی گرفتاری کی ہے۔
ادھر ہندوستانی سفارت خانے نے آج کہا کہ، سفارت خانہ نے مسقط میں ایک شیعہ مسجد کے قریب پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہری کی لاش وطن بھیجنے میں مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سفارت خانے کے اہلکاروں نے حملے میں زخمی ہونے والے تین ہندوستانیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔
ہندوستانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر امت نارنگ نے آج فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی باشا جان علی حسین کے بیٹے توصیف عباس سے بات کی۔ سفیر نے حسین کے جسدخاکی کو ہندوستان واپس لانے کے لیے خاندان کو مکمل تعاون اور دیگر تمام مدد کی یقین دہانی کرائی۔سفارت خانے کے اہلکاروں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تین ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ تین زخمی ہندوستانی مسقط کے خولہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سفیر نے تینوں ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے بھی بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر نے بحران کی اس گھڑی سے نمٹنے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے عمانی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات کی بھی تعریف کی۔مسٹر نارنگ نے کہا کہ وہ(سفارت خانہ) اس واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے۔دوسری جانب ترکیہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد پر مسلح حملے میں 6 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ نے اس حملے کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں عمان کے دارالحکومت مسقط کی ایک مسجد پر مسلح حملے میں 6 افراد کے جانی نقصان اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔” ہم حملے میں جاں بحق ہونے والوں، غمزدہ خاندانوں اور عمان کے عوام سے اظہار ِتعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔اس درمیان خبر ہے کہ عمان میں عزاداری کی مجلس پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، جس میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں عزاداری کی مجلس پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، جس میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔عمان کے علاقے وادی الکبیر کی امام علی مسجد میں مسلح افراد نے مجلس پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔داعش کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’ٹیلیگرام‘ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ داعش کے 3 خود کش بمباروں نے مجلس پر حملہ کیا اور صبح تک ان کا سیکیورٹی حکام سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔عمان پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایاگیا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔تاہم پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے حملے کا مقصد بتایا گیا ہے۔دوسری جانب، دفتر خارجہ کی جانب سے مسقط میں عزاداری کی مجلس پر ہونے والے حملے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی، ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ میں چار پاکستانی جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

Tags: ۔داعشسفارت خانہسفیرسکیورٹی اہلکارشیعہفائرنگفرقہ وارانہ کشیدگیمسجدمسقطہندوستانیہندوستانی شہری
ShareTweetSend
Previous Post

انکاؤنٹرمیں 12 نکسلائٹ ڈھیر

Next Post

پولیس حراست میں مبینہ موت پر انسانی حقوق کمیشن کا اترپردیش کو نوٹس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انسانی حقوق کمیشن کا ہریانہ حکومت سے جواب طلب

پولیس حراست میں مبینہ موت پر انسانی حقوق کمیشن کا اترپردیش کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In