پیر, جون 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

امسال کشمیر میں زعفران کی بھر پور فصل متوقع

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 6, 2023
in دیار وطن
0
امسال کشمیر میں زعفران کی بھر پور فصل متوقع
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی) وادی کشمیر میں زعفران کی کاشتکاری کے لئے مشہور قصبہ پانپور میں کاشتکار زعفران کے پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں اور امسال بھی بھر پور پیدوار کی توقع رکھتے ہیں۔ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بروقت بارشوں سے امسال کھیتوں میں ہر سو پھولوں کے بڑے گچھے نظر آ رہے ہیں جو بھر پور پیداوارکی علامت ہے۔گوہر جہانگیر نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا: ‘گرچہ موسم میں قدرتی طور ہوئی تبدیلی کے باعث امسال قریب ایک دہائی کے بعد فصل تیار ہونے میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوئی تاہم بر وقت بارشوں اور مناسب درجہ حرارت کی وجہ سے امسال بھی پیداوار کافی اچھی ہے جس پر کاشتکار خوش ہیں’۔جہانگیر ان دنوں پانپور میں اپنے زعفران کھیت میں پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہے اور بچے بھی اس کام میں اپنے والد کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔پانپور میں خوبصورت زعفران کے کھیتوں سے غیر مقامی سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ایک دوسرے کی تصویریں کھینچ کر ان کو سوشل میڈیا اکائونٹس ہر اپ لوڈ کر رہے تھے۔
جہانگیر نے کہا: ‘امسال پیدا وار بے شک بھر پور اور کافی ہے اور اس سال پرانے وقت کی طرح فصل میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘گذشتہ 8 برسوں سے زعفران پھولوں کے بڑے گچھے غائب تھے جو امسال کھیت میں ہر سو نظر آ رہے ہیں اور اس سال بیس برسوں کے بعد کاشتکار پھولوں کو ٹوکریوں میں جمع کرنے کے بجائے ایک خاص قسم کے کپڑے میں جمع کر رہے ہیں’۔انہوں نے متعلقہ حکام پر آبپاشی کے لئے سہولیت کی دستیابی کو ممکن بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پیدا وار میں مزید اضافہ درج ہونا یقینی ہے۔سید فاروق احمد نامی ایک کاشتکار کی شکایت ہے کہ حکام نے زعفران کھیتوں کی آبپاشی کے لئے بھر پور بندو بست نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘حکام کا دعویٰ ہے کہ 128 کنوئوں کو بنایا گیا لیکن ان میں سے ایک بھی نہیں چل رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم قدرتی آبپاشی جیسے بارش وغیرہ پر منحصر ہیں اگر آبپاشی کا خاطر خواہ بندو بست کیا جائے گا تو پیدا وار میں کافی اضافہ درج ہوگا’۔فاروق احمد کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں زعفران فی گرام 175 روپیے کے حساب سے بیچنے کو کہا جاتا ہے جبکہ حکام نے اس کی قیمت 225 روپیے فی گرام مقرر کی ہے۔بتادیں کہ سال 2022 میں زعفران کی پیداوار 19 ٹن تک پہنچ گئی تھی جبکہ سال 2021 میں یہ پیدا وار 16 ٹن تھی۔زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئر مین عبدالمجید وانی کا کہنا ہے کہ زعفران کی سب سے زیادہ پیدا وار ایران میں تیار ہوتی ہے وہی زعفران کی ریٹ بھی مقرر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے جو زعفران کو جی آئی ٹیگ دی ہے اس سے کشمیری زعفران کی ریٹ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زعفران فی گرام 250 روپیے میں فروخت کیا جاتا ہے۔موصوف نے کہا کہ کشمیری زعفران کی ملک و بیرون ملک کافی مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ زعفران کی فصل اٹھانے میں کاشتکاروں کو ابھی بھی ایک ہفتہ لگ جائے گا۔
ڈائریکٹر ایگری کلچر کشمیر اقبال چودھری نے یو این آئی کو بتایا کہ پہلے خراب موسمی حالات کی وجہ سے زعفران کی فصل متاثر ہوتی تھی۔ لیکن موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اس فصل کی پیدا وار میں بھی اضافہ درج ہونے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانپور میں زعفران کے کھیتوں میں ہر طرف بھر پور فصل نظر آ رہی ہے۔ریٹ مقرر کرنے اور ایران کے زعفران کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘کچھ لوگ ملاوٹ کرتے ہیں کشمیر زعفران کے ساتھ ایرانی زعفران ملاتے ہیں پھر اس کو سستے داموں بیچتے ہیں’۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ متعلیقن کی ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں زعفران کی ریٹ مقرر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت زعفران کی کاشتکاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے لئے آبپاشی کا بھی بھر پور بند وبست کیا جا رہا ہے۔

Tags: جی آئی ٹیگزعفرانغیر مقامی سیاحفصلکاشتکاریوادی کشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

جنگ سے اسرائیل کو 51 ارب ڈالرکے نقصان کا تخمینہ

Next Post

دہلی سمیت شمالی ہند میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
دہلی سمیت شمالی ہند میں محسوس کئے گئے زلزے کے جھٹکے

دہلی سمیت شمالی ہند میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In