بھدوہی:(یواین آئی) آسمان میں چھائے بادل و کہرے کی دھندھ کی وجہ سے کئی دنوں سے دھوپ نہ نکلنے سے اترپردیش میں بھدوہی قالین پروڈکشن پر کافی اثر دکھائی دے رہا ہے۔کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل(سی ای پی سی) کے سینئر انتظامی کمیٹی کے رکن اسلم محبوب نے آج یہاں بتایا کہ موسم کی بے رخی کا قالین کے پروڈکشن پر کافی اثر دکھائی دے رہا ہے۔ دھوپ نہ نکلنے سے قالین کی رنگائی، فنیشنگ، قالین کی دھلائی، ٹپیٹ قالینوں کے لئے لٹیکسنگ جیسے اہم کام نہیں ہوپارہے ہیں۔ ٹھنڈ کی مار کا عالم یہ ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے قالین کارخانوں میں بنکر مزدوروں کی موجودگی بشمکل 50سے60فیصدی تک ہوپارہی ہے۔ مزدوروں کے نہ آنے سے گودام میں قالین پروڈکشن کا کچا مال ڈھپ سا ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا سبھی قالینوں کے پروڈکشن میں دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور سے ٹفٹیڈ قالین کی لٹیکسنگ کے بعد سکھانے کے لئے سخت دھوپ کی ضررورت پڑتی ہے۔ گذشتہ تقریبا ایک ہفتے سے آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اگلے کچھ دنوں سے بھی دھوپ کے امکانات کم ہی دکھائی پڑرہے ہیں۔ گذشتہ اکتوبر 2024 میں بھدوہی کے میگا مارٹ میں ہوئے عالمی قالین میلے میں ملے آرڈر کی بھرپائی میں ایکسپورٹر مصروف تھے۔ دھوپ نہ نکلنے سے وقت سے قالین کی تیاری نہیں ہوپارہی ہے۔ جس کا سیدھا اثر قالین ایکسپورٹ پر پڑرہا ہے۔