پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

… ججوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی ضروری: رجیجو

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 15, 2022
in دیار وطن
0
… ججوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی ضروری: رجیجو
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد تشویشناک ہے، لیکن اس مسئلے کو اس وقت تک حل نہیں کیا جا سکتا جب تک ججوں کی تقرری کے لیے کالجیم نظام کی جگہ نیا نظام نافذ نہیں کیا جاتا ۔ مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے بدھ کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد پانچ کروڑ کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ ججوں کی تقرری کا کالجیم نظام ہے۔ ججوں کی تقرری حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے کالجیم سسٹم کی جگہ نیشنل جوڈیشل اپائنٹمنٹ کمیشن کی تشکیل کا بل متفقہ طور پر منظور کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً ملک کی مختلف شخصیات نے اس قدم کو غلط قرار دیا ہے۔ ان لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ نظام ملک اورایوان کی سوچ کے مطابق نہیں ہے۔
مسٹر رجیجو نے کہا کہ حکومت کے پاس محدود اختیارات کے باوجود مقدمات کے التوا کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ آسامیاں پر نہ ہونے سے عدالتوں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔ حکومت بار بار سپریم کورٹ سے تقرری کے لیے ججوں کے نام بھیجنے کی درخواست کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ملک کے تنوع اور جامعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ذاتوں، مذاہب اور خواتین کے نام ججوں کی تقرری کے لیے اچھے امیدواروں کے طور پر بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ججوں کو مختلف سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ سردیوں اور گرمیوں میں سپریم کورٹ میں تعطیلات کا معاملہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور حکومت اسے ختم کرنے کے لیے خود کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں چیف جسٹس سے بات کرنے میں حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہے۔

Tags: ججوں کی تقرریرجیجوزیر التواء مقدمات
ShareTweetSend
Previous Post

آئینی وجمہوری حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں: عمر عبداللہ

Next Post

گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملہ کے قصوروار فاروق کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملہ کے قصوروار فاروق کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت

گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملہ کے قصوروار فاروق کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In