اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جی 20 اجلاس میں چینی صدرکی شرکت مشکوک

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 1, 2023
in خاص خبریں
0
جی 20 اجلاس میں چینی صدرکی شرکت مشکوک
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیجنگ (یو این آئی) آئندہ ہفتے ہندوستان میں ہونے والے جی 20 سرہراہی اجلاس میں ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ شرکت نہیں کریں گے۔ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2ہندوستانی عہدیدار، چین میں مقیم سفارت کار اور جی 20 گروپ میں شامل ایک ملک میں تعینات رکن کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔چینی صدر کی جانب سے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہندوستان یا چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ 5 سے 7 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جی 20 اجلاس 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔
اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔دونوں طاقتور ممالک نے متعدد تجارتی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔
شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، روسی صدر کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
چین میں موجود دو غیر ملکی سفارتکار اور جی 20 ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس کے لیے بھارت روانگی کا امکان بہت کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی صدر کے ہندوستان نہ جانے کے حوالے سے انہیں چینی حکام نے بتایا تھا۔
عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چینی حکام کو نہیں معلوم کہ شی جن پنگ کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کررہے۔حال ہی میں کئی اہم امریکی حکام کے بیجنگ کے دورے کی وجہ سے شی جن پنگ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کا امکان بڑھ گیا تھا۔ان دوروں میں رواں ہفتے کے شروع میں کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو کا دورہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے لیے ایک اور سربراہی ملاقات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 نومبر کو سان فرانسسکو میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز کے اجلاس میں دنوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔

Tags: جی 20 اجلاسچینی صدرچینی وزیراعظم
ShareTweetSend
Previous Post

آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھو ناتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا

Next Post

ایک ملک ایک انتخاب وقت کی ضرورت: نقوی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی

ایک ملک ایک انتخاب وقت کی ضرورت: نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In