جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 19, 2022
in آئینہ شہر, أخبار, دیار وطن
0
الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پریاگ راج( ایجنسیاں):الٰہ آباد یونیورسٹی میں آج ایک بار پھر طلبا اور پولیس کے درمیان زبردست تصادم دیکھنے کو ملا۔ اس تصادم میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے پیش نظر دیگر طلبا میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ قومی آواز کی رپورٹ کے مطابق آج اسٹوڈنٹس یونین بحالی کو لے کر مظاہرہ کر رہے طلبا کو کھدیڑنے کے لیے یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈس نے کئی راؤنڈس کی فائرنگ کر دی جس سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس فائرنگ واقعہ میں کسی کو گولی تو نہیں لگی، لیکن بھگدڑ جیسی حالت بن گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، اور پھر اس کے ساتھ مظاہرین طلبا کا تصادم ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کو لے کر طلبا کا مظاہرہ چل رہا تھا۔ اسی دورا طلبا اور سیکورٹی گارڈس کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ اس میں سابق طالب علم وویکانند پاٹھک سمیت کئی طلبا زخمی ہو گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے طلبا مشتعل ہو گئے اور اینٹ پتھر چلانے لگے۔ طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ کچھ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈس نے طلبا کو روکنے کے لیے کئی راؤنڈس کی فائرنگ کر دی۔ اس سے ماحول مزید خراب ہو گیا۔
ہنگامہ کی خبر ملنے کے بعد کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور اینٹ پتھر چلا رہے طلبا کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن مشتعل طلبا پولیس سے ہی نبرد آزما ہو گئے۔ تصادم کی اطلاع پر پریاگ راج کے پولیس کمشنر رمت شرما بھی یونیورسٹی پہنچ گئے اور حالات کو سنبھالنے میں مصروف ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ سابق طلبا لیڈر وویکانند پاٹھک کار سے یونیورسٹی کے اندر جا رہے تھے جنھیں سیکورٹی گارڈ نے روکا اور پھر نتیجہ کار وویکانند نے گارڈ کو تھپڑ مار دیا۔ اس پر وہاں موجود سبھی گارڈس نے وویکانند کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس خبر کے پھیلتے ہی یونیورسٹی کے طلبا اکٹھا ہو گئے اور سیکورٹی گارڈس کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے، جس پر سیکورٹی گارڈس کے ذریعہ فائرنگ کی گئی۔
اس سے قبل بھی الٰہ آباد یونیورسٹی میں فیس اضافہ کے خلاف تحریک چلا رہے طلبا کی پولیس سے تلخ تصادم ہو چکا ہے۔ اس وقت تحریک کر رہے کچھ طلبا نے ‘بھو سمادھی’ (زمین میں دفن ہونا) لینے کا اعلان کیا تھا۔ جیسے ہی کچھ طلبا یونیورسٹی کیمپس میں بھوک ہڑتال کی جگہ کے پاس قبر کھود کر ‘بھو سمادھی’ لینے کی کوشش کرنے لگے، وہاں موجود پولیس اہلکار ایک ایک طالب علم کو گھسیٹ کر وہاں سے ہٹانے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ماحول بگڑ گیا اور طلبا و پولیس کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ اس دوران طلبا اور پولیس کے درمیان دیر تک دھکا مکی ہوئی۔

Tags: الٰہ آباد یونیورسٹیپولیستصادمطلبا
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان کی معیشت پٹری سے اترتی نظرآرہی ہے : چدمبرم

Next Post

کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کی ہلچل ابھی سے شروع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کی ہلچل ابھی سے شروع

کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کی ہلچل ابھی سے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In