پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کانگریس ورکنگ کمیٹی کامنموہن کو خراج عقیدت

میٹنگ میں ملک ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی،پرینکا گاندھی اور وینوگوپال سمیت پارٹی کے کئی اہم لیڈر موجود تھ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 29, 2024
in دیار وطن
0
کانگریس ورکنگ کمیٹی کامنموہن کو خراج عقیدت
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ پارٹی اقتصادی ترقی کے ان کے متعین کردہ نمونوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔ورکنگ کمیٹی نے سابق وزیر اعظم کے اقتصادی ترقی کے کاموں کو آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی قیادت اور اقتصادی میدان میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں ان کی شراکت ہمیشہ متاثر کن رہے گی۔

ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت پارٹی کے کئی اہم لیڈر موجود تھے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ڈاکٹر سنگھ کی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا، “ڈاکٹر سنگھ کی زندگی اور کاموں نے ہندوستان کے مستقبل کی سمت دکھائی۔ وہ ہندوستانی سیاست اور معیشت کے میدان میں ایک بلند پایہ شخصیت تھے۔ ڈاکٹر سنگھ 1990 کی دہائی کے اوائل میں وزیر خزانہ کے طور پر ہندوستان کے معاشی آزاد خیالی کے معمار تھے۔ اپنی منفرد دور اندیشی سے انہوں نے ایسی اصلاحات شروع کیں جنہوں نے نہ صرف ملک کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نجات دلائی بلکہ عالمی منڈیوں کے دروازے بھی کھولے۔ ڈی ریگولیشن، نجکاری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ان کے ذریعے اٹھائے گئے پالیسی اقدامات نے ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھی۔ ان کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک بن گیا، جو ان کی قابلیت اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پارٹی نے بطور وزیر اعظم ان کے اقدامات کو بھی یاد کیا اور کہا کہ "ہندوستان کے 13ویں وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے پرسکون، عزم اور غیر معمولی ذہانت کے ساتھ ملک کی قیادت کی۔ ان کی مدت کار میں مسلسل اقتصادی ترقی ، عالمی شناخت اور سماجی ترقی سے نشان زد تھی، انہوں نے 2008 کے عالمی بحران کے دوران ہندستان کی ہندوستان کو اس بحران سے بچانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں منریگا، تعلیم کا حق، خوراک کی حفاظت جیسے کئی قدم اٹھائے گئے۔ ان کا وژن اور مدت کار ایک ہمدرد، اصلاح پسند رہنما کے طور پر تاریخ میں نقش رہے گا جنہوں نے استحکام اور ترقی کو اولین ترجیح دی۔ سیاسی رہنما کے طور پر اپنی شراکت کے علاوہ ڈاکٹر سنگھ ایک قابل احترام ماہر تعلیم بھی تھے جن کے معاشیات کے شعبہ میں کیریر نے ہندستان کی پالیسیوں اور سمتوں کو شکل و صورت دی۔

کانگریس نے کہا، "کانگریس ورکنگ کمیٹی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد کو عزت دینے اور ان کی لازوال شراکت کو آگے بڑھانے کا عزم کرتی ہے۔ معاشی بحالی، سماجی انصاف اور جامع ترقی کا ان کا وژن ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتا رہے گا۔ ہم ایک خوشحال اور متحد ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا عزم کرتے ہیں، جیسا کہ انھوں نے اپنی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے تصور کیا تھا۔ ایک ماہر معاشیات کے طور پر ان کے علمی کام اور اقوام متحدہ اور ریزرو بینک آف انڈیا جیسے اداروں میں ان کی شراکت نے معاشی اصلاحات کی بنیاد رکھی جسے بعد میں انہوں نے پالیسی ساز کے طور پر فروغ دیا۔ ڈاکٹر سنگھ کی معاشیات کی گہری سمجھ اور تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی نے لاتعداد طلباء، اسکالرز اور پالیسی سازوں کو متاثر کیا ہے۔

کانگریس نے کہا، "کانگریس ورکنگ کمیٹی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد کو عزت دینے اور ان کی لازوال شراکت کو آگے بڑھانے کا عزم کرتی ہے۔ معاشی بحالی، سماجی انصاف اور جامع ترقی کا ان کا وژن ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتا رہے گا۔ ہم ایک خوشحال اور متحد ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا عزم کرتے ہیں، جیسا کہ انھوں نے اپنی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے تصور کیا تھا۔ ایک ماہر معاشیات کے طور پر ان کے علمی کام اور اقوام متحدہ اور ریزرو بینک آف انڈیا جیسے اداروں میں ان کی شراکت نے معاشی اصلاحات کی بنیاد رکھی جسے بعد میں انہوں نے پالیسی ساز کے طور پر فروغ دیا۔ "ڈاکٹر سنگھ کی معاشیات کی گہری سمجھ اور تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی نے لاتعداد طلباء، اسکالرز اور پالیسی سازوں کو متاثر کیا ہے۔”

Tags: عالمی منڈیکانگریسکے سی وینوگوپاللازوال شراکتملک ارجن کھڑگےمنموہن سنگھہندوستانورکنگ کمیٹیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

نیتن یاہو کی اہلییہ مشکل میں پڑگئیں

Next Post

سی اے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سی اے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان

سی اے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In