بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

سائبرکرائم و آب و ہوا میں تبدیلی نئے خطرات: صدر

دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے دن کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 11, 2024
in دیار وطن
0
تعلیم کی بنیاد پر قوم کی تعمیر ہوتی ہے: صدرجمہوریہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یواین آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے سائبر جرائم اور آب و ہوا میں تبدیل کو انسانی حقوق کے لیے نئے خطرات قرار دیتے ہوئے ایک محفوظ، مضبوط اور مساوی ڈیجیٹل ماحول کی اہمیت پر زور دیا، جہاں ہر فرد کے حقوق اور وقارکا تحفظ کیا جا سکے۔صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے دن کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان، 5000 سال پر محیط اپنی تہذیبی وراثت کے ساتھ، ایک ہم آہنگ معاشرے میں ہمدردی، رواداری اور باہمی روابط کی قدروں کو طویل عرصے سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدار کی بنیاد پر، این ایچ آر سی اور ایس ایچ آر سی جیسے ادارے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے ، خصوصی نمائندے اور خصوصی نگراں، سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے خلاف ورزیوں سے نمٹنے، بیداری بڑھانے اور پسماندہ افراد کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی سفارش کرنے میں این ایچ آر سی کے فعال کردار کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اپنے تمام شہریوں کو شہری اور سیاسی حقوق کی ضمانت دینے میں ثابت قدم ہے۔ حکومت کئی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق کی ضمانت بھی دیتی ہے، جن میں رہائش، صاف پینے کا پانی، بہتر صفائی ستھرائی، بجلی، کھانا پکانے کی گیس، مالی خدمات، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرنے سے لے کر تمام بنیادی ضروریات تک شامل ہیں۔ بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ایک حق کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اب ہماری روزمرہ کی زندگی میں شامل ہو چکی ہے، جو کئی مسائل کو حل کر رہی ہے اور کئی نئے مسائل بھی پیدا کر رہی ہے۔ اب تک انسانی حقوق کے مباحثے کا مرکز انسانی ایجنسی رہا ہے، یعنی خلاف ورزی کرنے والا انسان ہی ہوتا تھا، جس کے پاس ہمدردی اور شرمندگی جیسے انسانی جذبات ہوتے ہیں۔ تاہم، مصنوعی ذہانت کے معاملے میں، مجرم ایک غیر انسانی مگر ذہین ایجنٹ بھی ہو سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ہمیں عالمی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے سوچ پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ایک مختلف جگہ اور مختلف دور کے آلودگی پھیلانے والے لوگ دوسرے مقام اور دور کے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ہندوستان نے خطہ عالمی جنوب کی آواز کی حیثیت سے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں صحیح طور پر قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ حکومت کی کئی اہم پہل قدمیاں، جیسے 2022 کا توانائی تحفظ (ترمیمی) بل، گرین کریڈٹ اقدام، اور ’’ماحولیات کے لیے طرز زندگی‘‘ (لائف) تحریک، ہندوستان کے اس عزم کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرے اور ماحول کے لئے سازگار کرہ ارض کی تشکیل کےلئے پُرعزم ہے۔

Tags: انسانی حقوقب و ہواتہذیبی وراثتدروپدی مرموسائبر جرائمسول سوسائٹیصدرجمہوریہہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

سنبھل متاثرین سے راہل-پرینکا کی ملاقات

Next Post

درگاڑی قلعہ پرمسلم فریق کا دعویٰ خارج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
درگاڑی قلعہ پرمسلم فریق کا دعویٰ خارج

درگاڑی قلعہ پرمسلم فریق کا دعویٰ خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In