پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رخ تشویشناک۔ امیر شریعت

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 9, 2024
in دیارِ ملت
0
فکر امارت کو اصلاً زمین پر اتارنے والے حضرات مبلغین ہیں:حضرت امیر شریعت
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ :بابری مسجد کے انہدام ،اس پر رام مند کی تعمیر اور افتتاح کے بعد فرقہ پرستوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں، گیان واپی مسجد،متھرا کی شاہی عیدگاہ اور اخونجی مسجد مہرولی دہلی پر عدالت کا رخ اور حکومت کا طریقہ کار اس احساس کو تقویت پہونچاتاہے کہ عدالتوں کے فیصلے بھی تاریخی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک خاص مذہب کے حوالے سے آرہے ہیں۔ امیر شریعت بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے اس صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہند کی بنیاد آئین کے اعتبار و اعتماد پر رکھی گئی تھی. آئین نے ذات اور مذاہب کی کثرت کو دیکھتے ہوئے ملک کی سالمیت کی خاطر ایک جمہوری نظام قائم کیا اور اس کے کردار کو غیر مذہبی رکھا۔ اس وقت کے رہنماؤں نے ہند کے 565 ریاست کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ اگر وہ اس ملک میں رہتے ہیں اور اس آئین کو مانتے ہیں تو وہ ذاتی امتیاز اور اعتقادی و مذہبی تشخص کے ساتھ بہترین طریقے سے زندگی گزار سکتے ہیں. افسوس ہے کہ ملک بنتے ہی اسے غیر مہذب اور فاسسٹ ہندوتو فکر کے لوگوں کی بد نظری کا شکار ہونا پڑا یہاں تک کہ گاندھی جی کے قتل کی سازش میں ملوث لوگوں کو ٹیکنیکل وجوہات سے چھوڑ دیا گیا۔ آئین کو سامنے رکھ کر جو یقین دلایا گیا تھا اور جو اعتبار قائم کیا گیا تھا وہ ایک ایک کر کے ٹوٹتا رہا اور ملک کی قیادتیں اسےاپنے مفاد میں سمجھتی بھی رہیں ، ٹوٹنے دیتی بھی رہیں اور توڑتی بھی رہیں۔ معاشرے، تہذیب اور ملک کو جو چیز جوڑتی ہے وہ آئین اور قانون پر اعتماد ہے اگر یہ اعتماد ختم ہو گیا تو نہ ہی معاشرہ بچ سکتا ہے، نہ تہذیب کو مٹنے سے بچایا جا سکتا ہے، اور نہ ہی ملک سالمیت کے ساتھ باقی رہ سکتا ہے. وہ لوگ جو مہذب ہیں، دانشمند ہیں، تعلیم یافتہ ہیں،اور چاہتے ہیں کہ ملک کا اتحاد اور اس کی سالمیت برقرار رہے تو پھر ان کی ذمہ داری ہے کہ آئین پر اعتماد کو دوبارہ بحال کریں اور عدالت ہر ایسے فیصلے سے پرہیز کرے جس سے جمہوریت کا وقار مجروح ہوتاہے ۔
انہوں نے فرمایا کہ مساجد ہماری شناخت ہیں اور مساجد کا انہدام ہمارے دلوں پر نشتر ہے، خواہ وہ چھوٹی سے چھوٹی مسجد ہی کیوں نہ ہو۔ 600 سے 800 سال پرانی اخونجی مسجد جو مہرولی دہلی میں واقع تھی اس کو چپکے سے دہلی کے شعبہ ترقیات نے منہدم کر دیا. بابری مسجد ہو یا گیان واپی مسجد یا دہلی کی اخونجی مسجد ان تمام واقعات میں عدل و انصاف کہیں بھی نہیں ہے. یہی اعتماد کا ٹوٹنا ہے ، اور جب کبھی بھی طاقت کے زور پر اعتماد توڑ کر خانہ خدا پر قبضہ کیا جاتا ہے تو خانہ خدا بندہ خدا کو دوبارہ ایک نہ ایک دن مل کر رہتا ہے اس کی بہترین مثال ترکی کی عالی شان مسجد آیا صوفیہ ہے ۔
امیر شریعت نے مزید فرمایا کہ مسلمانوں کو خوب پتہ ہے کہ وہ ایک امتحانی سفر میں ہیں، انہیں خوب پتہ ہے کہ ان کا تمام کام اللہ کی رضا کیلئے ہے، انہیں خوب پتہ ہے کہ ان سے جو پوچھا جانا ہے وہ صرف یہ ہے کہ تمہاری استطاعت میں جو کچھ تھا وہ تم نے کیا یا نہیں کیا؟ اللہ سبحانہ و تعالی کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے اندر وہ تبدیلی نہ پیدا کرے جو مطلوب ہے۔
حکمراں طبقہ مساجد کو منہدم کرکے مسلمانوں کو پست دکھانے کی کوشش کررہا ہے، یہ بات صحیح ہے کہ ہم پست دکھ رہے ہیں لیکن ہم اس وقت تک شکست خوردہ نہیں ہوسکتے جب تک کہ ہم پستی قبول نہ کرلیں؛ لہذا ہم مسلمان پستی محسوس کرنے کے بجائے صحابہ کرام کے مانند اس دکھ کو، اس تکلیف کو صحیح سمت دیں اور اس دنیا میں آنے کے مقصد پر تدبر کریں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ مسلمانوں کی قیادت مساجد کے ان تمام مسائل کو حکومتی سطح پر حل کر رہی ہے اور ہم لوگوں کی یہ ضرورت ہے کہ ہم لوگ اپنے نافع تعلیم، اسلامی تربیت، نظامِ صحت اور معاشی اہداف کی جانب مل کر لگاتار بڑھتے رہیں تاکہ ہند جمہوریت میں اپنے دین، اپنے طریقہ زندگی، اپنی ثقافت اور، اپنے تشخص کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے اخیر میں یہ کہا کہ میں جان بوجھ کر بچانا نہیں کہہ رہا فروغ دینا کہہ رہا ہوں۔
انہوں نے فرمایا کہ اگر ہم آج کے حالات کے تناظر میں ماضی کو ہی دیکھ لیں تو ہمیں خود اپنے ملک کی تاریخ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہر "جلیاں والا باغ” کے بعد آزادی ہے اسی طرح ہر نسلی عصبیت کو "ہٹلر” کی خود کشی پر ختم ہونا ہے اور ہر ظلم کو "موسولینی” کی بے وقعت موت ملنی ہے، اور ہر بے یار و مددگار کو اللہ کی مدد اور عوام کا ساتھ ملنا ہے اللہ کے یہاں نہ ہی دیر ہے اور نہ ہی اندھیر ہے، اللہ سبحانه تعالى کا ہر امر صحیح وقت پر ہوتا ہے۔

Tags: رام مندعبادت گاہمولانا احمد ولی فیصل رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان کے انتخابی نتائج کا لوگوں کو شدت سے انتظار

Next Post

چودھری چرن سنگھ، ایم ایس سوامی ناتھن اور پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
چودھری چرن سنگھ، ایم ایس سوامی ناتھن اور پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن

چودھری چرن سنگھ، ایم ایس سوامی ناتھن اور پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In