بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا ہاتھرس دورہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جولائی 7, 2024
in دیار وطن
0
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا ہاتھرس دورہ
0
SHARES
76
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مہلوکین کے ورثاء کو دس ہزار اور زخمیوں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد دی گئی

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہندکے وفد نے ہاتھر س سانحہ کے دوسرے ہی دن سے ہاتھر س کا دورہ شروع کردیا تھا،آج وفد کا یہ تیسرا دورہ تھا، وہ سوکھنہ گاؤں پہنچا جہاں ایک ہی گھر کے تین افراد سمیت چار لوگ اس سانحہ میں فوت ہوگئے تھے، وفد نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے مالی امداد کے ساتھ ساتھ مولانا مدنی کا یہ پیغام بھی سنایا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہم سے جوبن سکا وہ کر رہے ہیں اللہ آپ کو اس دکھ کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر دے۔ اس پر مہلوکین کے اہل خانہ نے اشک بار آنکھوں سے کہا کہ ست سنگ کا پروگرام کرنے والے بھی ہمارے پاس نہیں آئے اور نہ ہی کسی نے ہمیں دلاسہ دیا،صرف آپ لو گ پہنچے اور مدد کے ساتھ تسلی اور دلاسہ دیا،ا س کے لئے مدنی صاحب کا دھنیہ واد۔اس سے قبل وفد نے ہاتھر س میں ان سپتالوں کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کا علاج ہورہا ہے ۔

وفد کی طرف سے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس دس ہزار اور زخمیوں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ حکومت کے علاوہ اب تک کسی دوسرے تنظیم یا ادارے نے یہاں کا دورہ نہیں کیا۔جمعیۃ علماء ہندایسی پہلی تنظیم ہے جو نہ صرف وہاں پہنچی بلکہ متاثرین کو مالی امداد بھی فراہم کی۔چوں کہ متاثرین کا تعلق کسی ایک علاقے یا ضلع سے نہیں ہے بلکہ آس پاس کے کئی اضلاع اور علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ ست سنگ میں گئے تھے،اس لئے اضلاع اور علاقوں کی اکائیوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع اور علاقوں میں متاثرین کے گھر جائیں،ان کے دکھ میں شریک ہوں اور مالی امداد پہنچائیں ۔اترپردیش جمعیۃ علماء کے صدر مولانا سید اشہد رشیدی اس سلسلے میں ضلعی اکائیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ہاتھرس جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمد رمضان قاسمی اور جنرل سیکریٹر ی مولانا فرقان ندوی اپنے رفقاء کے ساتھ متاثرین سے مسلسل ملاقاتیں اور زخمیوں کی اسپتالوں میں جاکرعیادت کررہے رہیں۔

صدر جمعیۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند پچھلی ایک صدی سے ملک میں محبت بانٹنے کا کام کررہی ہے،وہ اپنا امدادی اور فلاحی کام مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر کرتی ہے۔کیوں کہ کوئی مصیبت یا سانحہ یہ پوچھ کر نہیں آتا کہ کون ہندو ہے اور کون مسلمان،بلکہ جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو سب کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہے۔مصیبت کی عام گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند کا نصب العین ہمیشہ خدمت خلق رہا ہے۔ہمارے اکابرین نے اس کے لئے جو راستہ متعین کیا تھا اپنے سوسالہ طویل سفر کے دوران و ہ اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مذہب اور کپڑوں سے انسانوں کی شناخت کرتے ہیں،ہم ایسے لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ آئیں اور مذہب و کپڑوں سے انسانوں کی شناخت کریں اور دیکھ لیں کہ ایسے لوگوں کا عمل اور کردار کیا ہے۔ملک میں مختلف مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگ صدیوں سے آپس میں شیر وشکر ہو کر رہتے آئے ہیں،مگر پچھلے کچھ برسوں سے فرقہ پرستی، مذہبی شد ت پسندی کو جو بڑھاوا ملا اور جس طرح نفرت کی سیاست شروع کی گئی اس نے لوگوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کا کام کیا۔جمعیۃ علماء ہند اپنے عمل و کردار سے اس فاصلے کو پاٹنے کی کوشش کرتی آئی ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا ہاتھر س دورہ اسی کوشش کا تسلسل ہے۔فرقہ پرست دلوں میں فاصلہ پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند دلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کے لئے نفرت کی سیاست کررہے ہیں، اس لئے ہمیں عام لوگوں کو بیدار کرناہوگا۔ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اس ملک میں صدیوں سے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد قائم ہے اسے ٹوٹنے نہ دیں۔مسلمان ہندووں کی خوشی اور غمی میں شامل ہوں اور ہندو بھائی مسلمانوں کی خوشی اور غمی میں شامل ہوں۔ اس سے ہی سماج اور معاشرے میں یکجہتی اور باہمی اتحاد کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Tags: اہل خانجمعیۃ علماء ہنزخمیمالی مددمہلوکینمولانا ارشد مدنیہاتھر سورثاء
ShareTweetSend
Previous Post

بارش کے پیش نظرامرناتھ یاترا معطل

Next Post

کولگام میں تصادم ،چار ملی ٹینٹ ڈھیر، ایک فوجی بھی شہید

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
کولگام میں تصادم ،چار ملی ٹینٹ ڈھیر، ایک فوجی بھی شہید

کولگام میں تصادم ،چار ملی ٹینٹ ڈھیر، ایک فوجی بھی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In